• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ سے لیس منفرد فیس ماسک

شائع January 12, 2021
— فوٹو بشکریہ بیناٹون
— فوٹو بشکریہ بیناٹون

پسند ہو یا نہ ہو، مگر کورونا وائرس کی وبا کے باعث فیس ماسک کا استعمال طویل عرصے تک جاری رکھنا ہوگا۔

یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث مختلف کمپنیوں کی جانب سے اسمارٹ فیس ماسکس اور دیگر ڈیوائسز لاس ویگاس میں جاری سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران متعارف کرائی گئیں۔

ان میں سے ایک بیناٹون ماسک فون بھی ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

بیناٹون ایک برطانوی کمپنی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ فیس ماسک پہننے کے باعث اسمارٹ فون پر بات کرتے ہوئے آواز بدل جاتی ہے، اسی کو مدنظر رکھ کر یہ فیس ماسک تیار کیا گیا ہے۔

یہ این 95 ماسک ہے جس کے اندر ایک بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ موجود ہے، تاکہ لوگ فون پر بات کرسکیں۔

اس ماسک میں ایک مائیک اور 2 ایئربڈز موجود ہیں جو ایئرلوپس کے ساتھ منسلک ہیں، جبکہ ماسک میں والیوم کنٹرول، پلے اور پوز کے بٹنز بھی موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ بیناٹون
فوٹو بشکریہ بیناٹون

اس ماسک میں ڈیجیٹل اسسٹنٹس سری اور ایمیزون سپورٹ موجود ہے تاکہ آواز سے میوزک کو پلے کیا جاسکے۔

کمپنی کے مطابق ماسک میں نصب بلیوٹوتھ ہیڈسیٹ 12 گھنٹے تک کام کرسکتا ہے، جس کے بعد ماسک کو چارج کرنے کی ضرورت ہوگی۔

یہ آئی پی ایکس 5 واٹر ریزیزٹنٹ ماسک ہے اور اس میں ڈسپوزایبل فلٹرز استعمال کیے گئے تھے۔

اس ماسک کی قیمت 50 ڈالرز (8 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

اس نمائش میں ایل جی نے ایسا نیا انسٹاویو فریج بھی پیش کیا تھا جو آواز سے اوپن ہوسکتا ہے جبکہ پانی کو الٹرا وائلٹ ریز سے جراثیموں سے پاک کرسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024