• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

اوپو رینو 5 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

شائع January 12, 2021
رینو 5 — فوٹو بشکریہ اوپو
رینو 5 — فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے پاکستان کے لیے 2021 کا پہلا فون رینو 5 کی شکل میں متعارف کرادیا ہے۔

اوپو رینو 5 کو دسمبر 2020 میں چین میں 5 جی ورژن میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب پاکستان میں اس کا 4 جی ورژن پیش کیا گیا ہے۔

رینو 5 میں اسنیپ ڈراگون 720 جی پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، تاہم ایس ڈی کارڈ سپورٹ موجود نہیں۔

اس فون میں 6.43 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اسی طرح 4310 ایم اے ایچ بیٹری 50 واٹ فاسٹ سپر فلیش چارج سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر دیا گیا ہے۔

فون میں اسمارٹ ایئر کنٹرول نامی فیچر بھی موجود ہے، جس کی مدد سے ہاتھوں کی حرکت سے کال کو میوٹ یا پک کیا جاسکتا ہے جبکہ ایپس میں اسکرولنگ کی جاسکتی ہے۔

فون میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے، جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل مونو پورٹریٹ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

فون کے فرنٹ پر 44 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11 سے کیا گیا ہے۔

یہ فون اس وقت پاکستان میں پری آرڈر میں 59 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024