• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈو فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

شائع January 12, 2021
آبدوزوں نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ
آبدوزوں نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ

پاکستان نے اپنی دفاع صلاحیت میں اضافہ کیا ہے اور پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں زیر آب سے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈو فائرنگ کا کامیاب مظاہر کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی نے میزائلز اور تارپیڈو فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ پاک بحریہ کی آبدوزوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا، میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ترجمان کے مطابق امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ جدید راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ

اس موقع پر امیرالبحر نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

پاک بحریہ کے جوان اور افسران ملکی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کی عسکری دفاعی صلاحیت میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ کیا جاتا رہا ہے اور حالیہ عرصے میں پاک بحریہ کی استعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

30 دسمبر 2020 کو پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا تھا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا تھا کہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا تھا جبکہ فائر کیے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔

اس سے قبل پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کی ساحلی بندرگاہ پر جنگی بحری جہاز، فضا سے اور آبدوز سے میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کا کامیاب مظاہرہ

ترجمان پاک بحریہ کے پاک بحریہ نے جنگی بحری جہاز اور فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے تھے۔

علاوہ ازیں اپریل 2019 میں پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر جبکہ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیا تھا۔

اپریل 2019 میں بھی پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سمندر کی سطح سے زمین پر میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024