• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

کٹھ پتلی، سلیکٹڈ راج کا خاتمہ اور جمہوریت بحال کریں گے، بلاول

شائع January 11, 2021 اپ ڈیٹ January 12, 2021
بلاول نے کہا کہ اس حکومت میں دہشت گردوں کو رہائی ملی — فوٹو: ڈان نیوز
بلاول نے کہا کہ اس حکومت میں دہشت گردوں کو رہائی ملی — فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملاکنڈ کے ہر شہری کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ سلیکٹڈ چلا جائے جو ملک کو معاشی بحران میں دھکیل رہا ہے جبکہ کٹھ پتلی، سلیکٹڈ راج کا خاتمہ اور جمہوریت بحال کریں۔

ملاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈٰی ایم) کے جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ کے عوام نے آج پاکستان کو اپنا فیصلہ سنا دیا۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کے حکومت سے مذاکرات نہیں ہورہے، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے سارے دھوکے باز ہیں جنہیں حکومت چلانی نہیں آتی ،لیکن تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو دھوکا دیا۔

انہوں نے ملاکنڈ کے عوام کو گواہ بنا کر کہا کہ ’کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ راج کا خاتمہ کریں گے اور حقیقی جمہوریت بحال کریں گے‘۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ’ہمیں یاد ہے جب ملاکنڈ کے نوجوان دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے تھے جب کون کون آپ کی حمایت اور مخالفت میں کھڑے تھے‘۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک عمران خان تب بھی تھا جو دہشت گردوں کا نام لینے سے گھبراتا تھا اور وہ دہشت گردوں کا وکیل بنا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 31 دسمبر سے پہلے سارے استعفے میری جیب میں ہوں گے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملاکنڈ کے نوجوانوں نے پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے وقت وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد میں ناچ رہا تھا جب ہمارے بچے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہو رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اس حکومت میں دہشت گردوں کو رہائی ملی، افسوس کہ ہم شہید ہونے والے اے پی ایس کے بچوں کو انصاف نہیں دے سکے‘۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ مچھ کے لواحقین کو ملیک میلر قرار دیا، یہ کس قسم کا انصاف ہے‘۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم میں دراڈ ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگی، بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ ’آج تک کسی شہید کو انصاف نہیں دلا سکے، دہشت گردوں کو قانون کے دائرے میں نہیں لاسکے، ہم اپنے شہیدیوں اور ان کے لواحقین کے آگے شرمندہ ہیں کہ یہ کس قسم کا انصاف ہے جس کی تکرار وزیر اعظم کرتا رہتا ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024