• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارتی اداکارہ ایشا دیول کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

شائع January 11, 2021
اداکارہ نے ٹوئٹ میں اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق بتایا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے ٹوئٹ میں اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق بتایا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ دنوں میں مختلف بھارتی شوبز شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوئے اور اب بولی وڈ اداکارہ ایشا دیول کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوا جسے بعدازاں بحال کرلیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایشا دیول نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا جس کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کو خبردار کیا کہ وہ ان کی پروفائل سے موصول ہونے والے کسی میسج کا جواب نہ دیں۔

ایشا دیول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق بتایا۔

مزید پڑھیں: ایشا دیول کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

ایک اسکرین شاٹ میں انہیں 'کاپی رائٹ خلاف ورزی' کا پیغام موصول ہوا تھا جس کے بعد انہیں اکاؤنٹ تک رسائی نہیں ہوسکی تھی۔

علاوہ ازیں ان کا ڈسپلے نیم بھی تبدیل ہوکر 'انسٹاگرام سپورٹ' میں تبدیل ہوگیا تھا۔

39 سالہ اداکارہ نے لکھا تھا کہ صبح میں میرا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا لہذا اگر میرے اکاؤنٹ سے کوئی پیغام موصول ہو تو جواب نہ دیں۔

کئی گھنٹے بعد اداکارہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد آخر کا بحال ہوگیا اور یہ خبر بھی انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔

انہوں نے لکھا کہ 'میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال ہوگیا، میں صرف آپ سب کو بتانا چاہتی تھی کہ میرا اکاؤنٹ بحال ہوگیا ہے'۔

اداکارہ نے کہا کہ میں انسٹاگرام کی سپورٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں خاص طور پر سدھانشو کا، جنہوں نے فوری طور پر ضروری کارروائی کی۔

اس کے ساتھ ہی ایشا دیول نے بتایا کہ اکاؤنٹ کو ہیک ہونے سے کیسے بچایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہدایت کار و کوریوگرافر فرح خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوگئے

ایشا دیول نے کہا کہ اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق محتاط رہیں خاص طور پر کسی تصدیق کے بغیر لنکس پر کلک نہ کریں۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر کسی کو کوئی مشکل پیش آئی ہو تو معذرت خواہ ہوں اور ساتھ کھڑے ہونے پر فالوورز کی شکر گزار بھی ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میں بھارت کی لیجنڈری گلوکاری آشا بھوسلے، اداکار و سیاستدان ارمیلا ماتونڈکر، سیلیبریٹی انٹیریئر ڈیزائنر سوزین خان، اداکار وکرانت میسی اور کوریوگرافر و ہدایت کار فرح خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیک ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024