• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شہزادہ ہیری و میگھن مارکل نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا

شائع January 11, 2021
شاہی جوڑے کا صرف ایک انسٹاگرام پیج بحال ہے—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
شاہی جوڑے کا صرف ایک انسٹاگرام پیج بحال ہے—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے سوشل میڈیا سائٹس پر اپنے ساتھ ہونے والے نسلی و صنفی امتیاز سے تنگ آکر سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا۔

شاہی جوڑے نے صرف ایک آفیشل انسٹاگرام پیج سمیت تمام ذاتی و پروفیشنل فیس بک و ٹوئٹر سمیت یوٹیوب چینل بھی بند کردیے۔

خبر رساں ادارے ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) نے اپنی رپورٹ میں برطانوی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی کہ شاہی جوڑے نے سوشل ویب سائٹس پر اپنے ساتھ ہونے والے نسلی و جنسی تعصب سے تنگ آکر اکاؤنٹس بند کیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہزادہ ہیری و میگھن مارکل نے اپنے ذاتی و پروفیشنل فیس بک و ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیے، جن پر ان کے کروڑوں فالوورز تھے۔

رپورٹ میں برطانوی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شاہی جوڑا اپنی سماجی تنظیم آرچی کے لیے بھی پروفیشنل سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے کا خواہاں نہیں ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جوڑے نے اپنے خلاف فیس بک و ٹوئٹر پر نسلی و جنسی تعصب سمیت نفرت انگیز رجحانات کے باعث سوشل میڈیا کو خدا حافظ کہا۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری اور میگھن کا نشریاتی اداروں کو معلومات نہ دینے کا اعلان

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے سے قبل اپریل 2020 میں دونوں نے کسی بھی برطانوی میڈیا انٹرویو یا دیگر طرح کی معلومات فراہم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شاہی جوڑے نے اپریل 2020 میں اعلان کیا تھا کہ وہ برطانیہ کے ڈیلی میل، دی سن، دی مرر اور دی ایکسپریس کے ساتھ کسی بھی طرح کی معلومات کا تبادلہ نہیں کریں گے۔

مذکورہ اعلان سے قبل ہی میگھن مارکل نے دی میل آن سنڈے اور شہزادہ ہیری نے دی سن اور دی مرر کے خلاف عدالتوں میں ہرجانے کے مقدمے بھی دائر کیے تھے۔

جوڑے نے اپنے خلاف نفرت انگیز رویے سے تنگ آکر سوشل میڈیا کو خیرباد کہا—فائل فوٹو: اے ایف پی
جوڑے نے اپنے خلاف نفرت انگیز رویے سے تنگ آکر سوشل میڈیا کو خیرباد کہا—فائل فوٹو: اے ایف پی

دونوں نے برطانوی اخباروں پر جھوٹی معلومات پھیلانے اور ان سے متعلق غلط دعوے کیے جانے پر مقدمات دائر کیے تھے، جن میں سے میگھن مارکل کے دی میل آن سنڈے کے خلاف سماعتیں بھی ہوئی تھیں اور ان کا مذکورہ کیس تاحال زیر سماعت ہے۔

شہزادہ ہیری برطانوی میڈیا اور سوشل میڈیا کے حوالے سے مختلف مواقع پر سخت قسم کے بیانات دے چکے ہیں اور انہوں نے متعدد بار دعویٰ کیا کہ برطانوی میڈیا ان کی اہلیہ کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے میں پیش پیش ہے۔

مزید پڑھیں: شہزادہ ہیری کا بھی بیوی کی طرح برطانوی اخبار پر مقدمہ

شہزادہ ہیری ماضی میں برطانوی میڈیا کی کوریج کو اپنی آنجھانی والدہ ڈیانا کی موت اور محبت میں ناکامی کا ایک سبب بھی قرار دے چکے ہیں۔

شہزادہ ہیری نے اہلیہ سمیت مارچ 2020 میں باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے دستبرداری اختیار کرکے ابتدائی طور پر کینیڈا اور بعد ازاں امریکا میں رہائش اختیار کی تھی اور اس وقت وہ بچے اور اہلیہ سمیت امریکا میں مقیم ہیں۔

شاہی حیثیت سے دستبرداری کے بعد اب شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے کے لیے پوڈ کاسٹ شو کرتے دکھائی دیتے ہیں جب کہ جلد ہی وہ نیٹ فلیکس کے لیے فلمیں بھی بنائیں گے۔

علاوہ ازیں انہوں نے بیٹے آرچی کے نام پر ایک فلاحی ادارہ بھی قائم کر رکھا ہے، ساتھ ہی وہ سسیکس رائل کے نام سے بھی تنظیم چلاتے ہیں اور ان کی اسی تنظیم کا انسٹاگرام اکائونٹ تاحال بحال ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024