• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہور: قومی کرکٹر شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ

شائع January 11, 2021
شعیب ملک حادثے میں محفوظ رہے — فوٹو: ٹوئٹر
شعیب ملک حادثے میں محفوظ رہے — فوٹو: ٹوئٹر

لاہور میں قومی کرکٹر شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ڈرافٹنگ کی تقریب کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے باہر ہیش آیا۔

ان کی اسپورٹس کار ریسٹورنٹ کے باہر ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا، تاہم شعیب ملک حادثے میں محفوظ رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں شعیب ملک نے کہا کہ 'میں بالکل ٹھیک ہوں، اتفاق سے حادثہ پیش آیا اور اللہ تعالیٰ نے بہت کرم کیا'۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل ڈرافٹنگ: شعیب ملک، پشاور زلمی کی پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار

انہوں نے خیریت دریافت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ لوگوں کی محبت اور فکر کرنے پر شکر گزار ہوں'۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

2017 کی چیمپیئن پشاور زلمی نے جن پانچ 5 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے ان میں پلاٹینیم میں وہاب ریاض کے علاوہ شعیب ملک بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024