• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اداکارہ کنزہ ہاشمی کی مختصر فلم 'لیکڈ ویڈیو' ریلیز ہوتے ہی مقبول

شائع January 10, 2021 اپ ڈیٹ January 11, 2021
فلم 'لیکڈ ویڈیو' کو اب تک یوٹیوب پر ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے— پرومو فوٹو
فلم 'لیکڈ ویڈیو' کو اب تک یوٹیوب پر ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے— پرومو فوٹو

پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارہ کنزہ ہاشمی کی نئی مختصر فلم 'لیکڈ ویڈیو' نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

مختصر فلم میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ جب بھی کوئی غیر اخلاقی ویڈیوز یا تصاویر مانگے یہاں تک کہ وہ منگیتر یا شوہر ہی کیوں نا ہو اس حوالے سے بہت زیادہ محتاط رہیں۔

فلم میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ یہ سب کہاں جاکر ختم ہوگا یا یہ کسی کی زندگی کو کہاں لے جائے گا۔

اس مختصر فلم میں اداکارہ کنزہ ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ عابس رضا نے اس کی ہدایات دی ہیں۔

اداکارہ کنزا ہاشمی کی مختصر فلم 'لیکڈ ویڈیو' کو اب تک یوٹیوب پر ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

13 منٹ 20 سیکنڈز کے دورانیے پر مشتمل اس فلم کی کہانی تصاویر سے سماجی مسئلے کے گرد گھومتی ہے، جس کا مرکزی کردار ایک ایسی لڑکی ہے جس کا منگیتر اس سے غیر اخلاقی تصاویر کا مطالبہ کرتا ہے۔

یہ مختصر فلم ایلیمنٹ پرائم کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کردی گئی ہے۔

'لیکڈ ویڈیو' کے حوالے سے کنزا ہاشمی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ مختصر فلم لیک ویڈیو دیکھیں، جس کے بعد آپ سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ کرنے سے پہلے 2 بار سوچیں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فلم کے پروڈیوسر اکبر یزدانی نے نجی ٹی وی چینل 'سماء' کو بتایا کہ بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ بالی ووڈ ہنگامہ نے بھی ہم سے رابطہ کیا ہے، انہیں ہماری فلم پسند آئی ہے اور وہ اس فلم کو اپنے پلیٹ فارم پر شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024