• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm

نوکیا کا نیا مڈرینج اسمارٹ فون جلد متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع January 10, 2021
نوکیا کا نیا فون ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ وائس
نوکیا کا نیا فون ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ وائس

نوکیا کا ایک نیا مڈرینج فون 6.3 یا 6.4 بہت جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس کی تصویر لیک ہوکر سامنے آگئی ہے۔

خیال رہے کہ نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس فن لینڈ کی ایک کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل کے پاس ہے۔

ایک رپورٹ میں نوکیا کے اس نئے فون کی تصویر کو جاری کیا گیا جس میں فنگرپرنٹ اسکینر پاور بٹن کا حصہ بنایا گیا ہے، حالانکہ اس کے پرانے ماڈل 6.2 میں یہ بیک پر تھا۔

اس سے ہٹ کر یہ نیا فون دیکھنے میں 6.2 جیسا ہی ہے جسے 2019 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

تاہم اس نئے فون میں ٹیئر ڈراپ نوچ کو کچھ چھوٹا کردیا گیا ہے جبکہ بیک پر سرکولر کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ وائس
فوٹو بشکریہ وائس

رپورٹ کے مطابق اس نئے فون کی اسکرین 6.45 انچ کی ہے جو کہ 6.2 سے ایک انچ زیادہ ہے۔

اس بار بیک پر 3 کی بجائے 4 کیمرے دیئے گئے ہیں اور چوتھا کیمرا ممکنہ طور پر میکرو شاٹس سنسر ہوگا۔

فون کی قیمت کے بارے میں تو رپورٹ میں نہیں بتایا گیا مگر نوکیا 6.2 اس وقت پاکستان میں 30 ہزار (224 ڈالرز) میں دستیاب ہے۔

تو امکان یہی ہے کہ نوکیا 6.3 یا جو بھی اس کا نام ہوگا، وہ 300 ڈالرز تک ہوسکتا ہے۔

یہ نیا اپریل سے قبل متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024