• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پی ایس ایل 2021 کی ڈرافٹنگ مکمل، کرس گیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ

شائع January 10, 2021 اپ ڈیٹ January 11, 2021
حسن علی اسلام آباد، کرس گیل کوئٹہ کا حصہ بن گئے— فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
حسن علی اسلام آباد، کرس گیل کوئٹہ کا حصہ بن گئے— فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل وگئی جس کے تحت سابق چمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز کے مشہور بلے باز کرس گیل کو حاصل کر لیا۔

لاہور میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے عمل میں پی ایس ایل کی ٹیموں کی انتظامیہ کھلاڑیوں کے حصول کے لیے پوری تیاری کے ساتھ موجود تھیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹی ٹوئنٹی کے ماہر بلے باز ویسٹ انڈیز کے اسٹار کرس گیل اور گولڈ کیٹیگری میں عثمان شینواری کو حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے حسن علی کو وائلڈ کارڈ کے ذریعے حاصل کیا جبکہ وہ اس سے قبل پشاور زلمی کا حصہ رہے ہیں۔

دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے محمد رضوان کو ملتان سلطانز نے منتخب کر لیا اور پلاٹینم کیٹیگری میں کرس گیل کا انتخاب کیا۔

کراچی کنگز

دفاعی چمپئن کراچی کنگز نے ڈائمند میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر محمد نبی، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈین کرسٹیان، گولڈ میں وکٹ کیپر چیڈوک والٹن، سلور کیٹیگری میں جو کلارک، آل راؤنڈر دانش عزیز، محمد الیاس اور ذیشان ملک کا انتخاب کیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں کراچی نے قاسم اکرم کا انتخاب کیا جبکہ سپلیمنٹری میں نور احمد شامل ہیں۔

کراچی کنگز کا اسکواڈ: کپتان عماد وسیم، بابراعظم، محمد عامر، کولن انگرام، عامر یامین، شرجیل خان، وقاص مقصود، ارشد اقبال، محمد نبی، ڈین کرسٹیان، وکٹ کیپر چیڈوک والٹن، جو کلارک، دانش عزیز، محمد الیاس، ذیشان ملک، قاسم اکرم اور نور احمد شامل ہیں۔

لاہور قلندر

لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں افغانستان کے مشہور آل اؤنڈر راشد خان، گولڈ میں انگلینڈ کے اسپن باؤلر سمِت پٹیل، سلور کیٹیگری میں ٹوم ابیل، ذیشان اشرف، آل راؤنڈر سلمان علی آغا، محمد فیضان اور کپتان سہیل اختر کو برقرار رکھا۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے معاذ خان اور زاہد عالم کو چن لیا، سپلیمنٹری کیٹیگری میں جو ڈینلی اور احمد دانیال کا انتخاب ہوا ہے۔

لاہور قلندرز کا حتمی اسکواڈ: کپتان سہیل اختر، محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، ڈیوڈ ویسا، حارث رؤف، بین ڈنک، دلبر حسین، راشد خان، سمیت پٹیل، ٹوم ابیل، ذیشان اشرف، سلمان علی آغا، محمد فیضان، معاذ خان، زاہد عالم، جو ڈینلی اور احمد دانیال شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ نے سب سے بڑی پک کی اور پلاٹینم کیٹیگری میں پشاور زلمی کے کھلاڑی حسن علی کو حاصل کر کے سب کو حیران کردیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں انگلش آل راؤنڈر لیوس گریگوری، گولڈ کیٹیگری میں وکٹ کیپر فل سالٹ، سلور کیٹیگری میں روحیل نذیر، انگلینڈ کے ریس ٹوپلے اور افتخار احمد شامل ہیں۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد وسیم جونیئر اور سیفی عبداللہ کو اپنا انتخاب قرار دیا، سپلیمنٹری کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے چارلس جورڈن اور عاکف جاوید کا انتخاب کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا حتمی اسکواڈ: شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، کولن منرو، حسن علی، فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی، موسیٰ خان، ظفر گوہر، لیوس گریگوری، فل سالٹ، روحیل نذیر، ریس ٹوپلے، افتخار احمد، محمد وسیم جونیئر، سیفی عبداللہ، چارلس جورڈن اور عاکف جاوید شامل ہیں۔

ملتان سلطانز

ملتان سلطانز نے دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان محمد رضوان کو سلور کیٹیگری، پلاٹینم کیٹیگری میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بلے باز کرس لین کو منتخب کیا، سلور کیٹیگری میں فاسٹ باؤلر سہیل خان، بلے باز صہیب مقصود، فاسٹ باؤلر صہیب اللہ اور ایڈم لیتھ کو حاصل کرلیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے شاہ نواز دھنی اور محمد عمر کو حاصل کرلیا، ملتان سلطانز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں عمران خان جونیئر اور کارلوس بریتھویٹ کا انتخاب کیا ہے۔

ملتان سلطانز کا حتمی اسکواڈ: شان مسعود (کپتان)، شاہد آفریدی، رائلی روسو، سہیل تنویر، محمد رضوان، عمران طاہر، خوشدل شاہ، ملی، جیمز ونس، عثمان قادر، کرس لین، سہیل خان، صہیب مقصود، صہیب اللہ، ایڈم لیتھ، شاہ نواز دھنی، محمد عمر، عمران خان جونیئر اور کارلوس بریتھویٹ شامل ہیں۔

پشاور زلمی

پشاور زلمی نے پلاٹیم کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے مشہور بلے باز ڈیوڈ ملر کا انتخاب کیا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمٰن اور شیرفین رودرفورڈ، گولڈ کیٹیگری میں آل راؤنڈر عماد بٹ، سلور کیٹیگری میں عمید آصف، ثاقب محمود، امام الحق، عمران رندھاوا اور فاسٹ باؤلر محمد عرفان جونیئر کو حاصل کرلیا ہے۔

پشاور زلمی نے ایمرجنگ کیٹیگری میں ابرار احمد اور محمد عمران کا انتخاب کیا، سپلیمنٹری کیٹیگری میں روی بوپارا اور عامر خان کو حاصل کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کا حتمی اسکواڈ: وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل، لیام لیونگسٹن، حیدر علی، ڈیوڈ ملر، مجیب الرحمٰن، شیرفین رودرفورڈ، عماد بٹ، عمید آصف، ثاقب محمود، امام الحق، عمران رندھاوا، محمد عرفان جونیئر، ابرار احمد، محمد عمران، روی بوپارا اور عامر خان شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو منتخب کیا جن کو گزشتہ برس پی ایس ایل کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔

گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ٹام بینٹم، گولڈ میں عثمان شنواری، سلور کیٹیگری میں کیمرون ڈیلپورٹ، افغانستان کے اسپنر قیس احمد، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عبدالناصر کو چن لیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے صائم ایوب اور آرش علی خان کا انتخاب کیا اور سپلیمنٹری کیٹیگری میں ڈیل اسٹین اور عثمان خان کو رکھا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حتمی اسکواڈ: سرفراز احمد (کپتان)، کرس گیل، بین کٹنگ، محمد حسنین، محمد نواز، اعظم خان، نسیم شاہ، زاہد محمود، انور علی، ٹام بینٹم، عثمان شنواری، کیمرون ڈیلپورٹ، اسپنر قیس احمد، عبدالناصر، صائم ایوب، آرش علی خان، ڈیل اسٹین اور عثمان خان کو شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 2021 کا آغاز 20 فروری کو ہوگا جس کے لیے تمام ٹیموں نے برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کا اعلان گزشتہ روز کرلیا تھا۔

دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں بابراعظم، محمد عامر، کولن انگرام کو برقرار رکھا ہے جبکہ ڈائمنڈ میں کپتان عماد وسیم، گولڈ میں عامر یامین، شرجیل خان، سلور میں وقاص مقصود اور ایمرجنگ میں ارشد اقبال کو ری ٹین کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6: ڈرافٹ سے قبل برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

گزشتہ ایونٹ کے فائنل میں شکست کھانے والی ٹیم لاہور قلندرز نے پلاٹینم میں محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، ڈائمنڈ میں فخر زمان، ڈیوڈ ویسا، حارث رؤف، گولڈ میں بین ڈنک اور دلبر حسین جبکہ کپتان سہیل اختر کو سلور کیٹیگری میں ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

ملتان سلطانز کی پلاٹینم کیٹیگری میں شاہد آفریدی اور رائلی روسوشامل ہیں جبکہ ڈائمنڈ میں سہیل تنویر، عمران طاہر اور خوشدل شاہ کو جگہ ملی اور جیمز ونس، شان مسعود اور عثمان قادر گولڈ کیٹیگری میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

2017 کی چیمپیئن پشاور زلمی نے جن پانچ 5 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے ان میں پلاٹینم میں وہاب ریاض اور شعیب ملک، ڈائمنڈ میں کامران اکمل اور گولڈ میں لیام لیونگسٹن اور حیدر علی شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں کپتان سرفراز احمد، ڈائمنڈ میں بین کٹنگ، محمد حسنین اور محمد نواز، گولڈ میں اعظم خان اور نسیم شاہ جبکہ سلور میں زاہد محمود اور انور علی کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پلاٹینم کیٹیگری میں شاداب خان، ایلکس ہیلز، ڈائمنڈ میں کولن منرو، فہیم اشرف، گولڈ میں حسین طلعت، آصف علی جبکہ سلور میں موسی خان اور ظفر گوہر شامل ہیں۔

ڈرافٹنگ کے عمل سے قبل کراچی کنگرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان واحد ٹریڈ ہوئی ہے جس میں ایلکس ہیلز اسلام آباد اور کولن انگرام کراچی کنگز میں چلے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024