• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:34pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:35pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:34pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:35pm

ایسر کا نیا کروم بک لیپ ٹاپ پیش

شائع January 9, 2021
— فوٹو بشکریہ ایسر
— فوٹو بشکریہ ایسر

معروف کمپنی ایسر نے گوگل کے کروم آپریٹنگ سسٹم سے لیس اپنا نیا لیپ ٹاپ کروم بک اسپن 514 متعارف کرادیا ہے۔

لاس ویگاس میں 11 جنوری سے شروع ہونے والی سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے موقع پر ایسر نے یہ نیا لیپ ٹاپ متعارف کرایا۔

اس لیپ ٹاپ میں اے ایم ڈی کا نیا کواڈ کوور موبائل رائیزن 7 3700 سی اور رائیزن 5 3500 سی پراسیسر دیا گیا ہے، جو اے ایم ڈی راڈیون ویگا گرافکس پر مبنی ہے۔

ڈیوائس میں 16 جی بی ریم اور 256 جی بی ایس ایس ڈی اسٹوری دی گئی ہے۔

لیپ ٹاپ میں 14 انچ کا ایف ایچ ڈی آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں ٹچ ان پٹ سپورٹ اور کورننگ گوریلا گلاس پروٹیکشن دیا گیا ہے۔

یہ کنورٹ ایبل لیپ ٹاپ ہے جسے کروم او ایس ٹیبلیٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور چونکہ یہ گوگل کروم آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتا ہے تو اس پر اینڈرائیڈ ایپس کو بھی چلایا جاسکتا ہے۔

ان ایپس کو گوگل پلے اسٹور سے انسٹال کیا جاسکتا ہے جبکہ صارفین کے پاس بیک لٹ کی بورڈ ماڈل کا آپشن بھی موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ ایسر
فوٹو بشکریہ ایسر

میٹل باڈی والے اس لیپ ٹاپ کا وزن 1.55 کلوگرام ہے جبکہ چوڑائی 17.35 ملی میٹر ہے۔

جہاں تک پورٹس کی بات ہے تو اس میں 2 یو ایس بی ٹائپ سی ڈسپلے پورٹ اور چارجنگ کے لیے ہیں، 2 یو ایس بی ٹائپ اے ہیں، جن میں سے ایک پاور آف چارجنگ اور دوسری مائیکرو ایس ڈی ریڈر کو سپورٹ کرتی ہے۔

لیپ ٹاپ کے کچھ ورژنز میں ایک ایچ ڈی ایم آئی پورٹ بھی موجود ہے۔

دیگر فیچرز میں ڈوئل بینڈ وائی فائی 5 اور بلیوٹوتھ 5.0 موجود ہے جبکہ ڈوئل اسپیکر، ڈوئل مائیکرو فوڈ (گوگل اسسٹنٹ سپورٹ کے ساتھ) اور ایچ ڈی ویب کیم قابل ذکر ہے۔

یہ لیپ ٹاپ فروری اور مارچ میں مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوگا جس کی قیمت 480 ڈالرز (77 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

اس کا انٹرپرائز ایڈیشن 750 ڈالرز (ایک لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024