• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزن کا طعنہ دینے والے افراد کو اشنیٰ شاہ کا کرارا جواب

شائع January 9, 2021
اداکارہ نے نئی تصاویر شیئر کی تو انہیں وزن بڑھ جانے کا طعنہ دیا گیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے نئی تصاویر شیئر کی تو انہیں وزن بڑھ جانے کا طعنہ دیا گیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ اشنیٰ شاہ نے 8 اور 9 جنوری کو انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی تو لوگوں نے جہاں ان کی خوبصورتی اور جسامت کی تعریف کی، وہیں بعض افراد نے انہیں دوبارہ وزن بڑھ جانے کا طعنہ بھی دیا۔

اشنیٰ شاہ نے 8 جنوری کو انسٹاگرام پر ورزش اور اسپورٹس ڈریسنگ میں تصویر شیئر کی، جس میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی تصویر جلد ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں اور کئی افراد نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کیے۔

کئی افراد نے اداکارہ کے اسٹائل، جسامت اور جسمانی خدوخال کو بولی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کے مشابہہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مداحوں کا اشنیٰ شاہ کو کنگنا رناوٹ کے بجائے حلیمہ سلطان بننے کا مشورہ

بعض مداحوں نے انہیں پہلے سے زیادہ خوبصورت اور صحت مند قرار دیتے ہوئے ان کی تعریفیں بھی کیں، تاہم بعض مداحوں نے اداکارہ کی تصویر پر کمنٹ کیے کہ ان کا وزن پھر سے بڑھ رہا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے وزن بڑھ جانے کے طعنے دینے والے افراد کو پوسٹ پر کرارے جوابات دیے اور ان پر واضح کیا کہ وہ سماجی دباؤ کے تحت اپنی جسامت تبدیل نہیں کریں گی۔

اداکارہ نے ایک خاتون مداح کو جواب دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انہیں بتایا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارتی ہیں اور جب انہیں احساس ہوگا کہ ان کا وزن بڑھ گیا ہے تو وہ خود ہی اسے کم کردیں گی۔

اداکارہ نے مداح کو جواب دیا کہ بطور اداکارہ بعض اوقات وہ اپنا وزن کردار کے مطابق بڑھا دیتی ہیں اور بعض مرتبہ انہیں کردار کے لیے اپنے جسمانی خدوخال ایک ایتھلیٹ کی طرح کرنے پڑتے ہیں۔

اشنیٰ شاہ نے خاتون مداح کو جواب دیا کہ اب وہ پہلے کی طرح 21 سال کی لڑکی نہیں رہیں بلکہ اب وہ ایک خاتون بن چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: اشنیٰ شاہ کی شکایت پر حدیقہ کیانی نے فہرست جاری کردی

اداکارہ نے لکھا کہ قدرتی طور پر ان کی پرکشش جسامت ہے اور وہ بڑھتی عمر کے ساتھ ہر طرح کے کھانے بھی کھا رہی ہیں، تاہم وہ سماجی دباؤ میں آکر اپنا وزن کم نہیں کریں گی اور جب انہیں احساس ہوگا کہ ان کا وزن بڑھ چکا ہے تو وہ خود ہی اسے کم کردیں گی۔

اشنیٰ شاہ نے واضح کیا کہ وہ لوگوں اور معاشرے کی جانب سے خوبصورتی کے لیے بنائے گئے معیارات کے مطابق نہیں بلکہ اپنی پسند اور اپنے طے کیے گئے اصولوں کے مطابق زندگی گزاریں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اشنیٰ شاہ نے لکھا کہ انہوں نے صحت مند جسامت اور خوبصورت کے لیے اپنے پیمانے خود ہی تیار کیے ہیں اور وہ ان پر چلتی رہیں گی، انہیں سماجی پیمانوں کی ضرورت نہیں۔

اداکارہ نے 9 جنوری کو اسی لباس و انداز میں دوبارہ بھی تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اشنیٰ شاہ کو ڈیلیوری بوائے کے ساتھ نامناسب رویے پر تنقید کا سامنا

اداکارہ کی نئی تصاویر پر بھی لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ وہ پہلے سے زیادہ پرکشش نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ نے گزشتہ ہفتے بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس پر کئی مداحوں نے کمنٹس کرکے انہیں یاد دلایا کہ ان کا وزن بڑھ رہا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی اداکارہ کو مداحوں نے وزن بڑھ جانے کے طعنے دیے ہوں بلکہ ماضی میں بھی متعدد اداکاراؤں کو وزن بڑھ جانے کے طعنے دیے جاتے رہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024