• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

کراچی میں آنکھوں کے خشک ہونے کی بیماری میں اضافہ

شائع January 9, 2021
بڑی عمر، سگریٹ نوشی اور ذیابیطس نے اس بیماری کے خطرے کو بڑھا دیا ہے، تحقیق - فوٹو:شٹر اسٹاک
بڑی عمر، سگریٹ نوشی اور ذیابیطس نے اس بیماری کے خطرے کو بڑھا دیا ہے، تحقیق - فوٹو:شٹر اسٹاک

کراچی: ایک بین الاقوامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کراچی میں آنکھوں کے خشک ہونے والے مرض کی بہت زیادہ علامات پائی گئی ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمر، کانٹیکٹ لینس پہننے، اوکولر الرجی، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسے متعدد عوامل اس بیماری پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

‘ایک غیر کلینیکل آبادی میں اوکولر سطح کی بیماریوں کے انڈیکس اسکور کی تقسیم اور ان سے وابستگی: کراچی اوکولر سطح کی بیماری کا مطالعہ’ کے عنوان سے یہ تحقیق گزشتہ برس میڈیکل سائنس کے کیوریئس جرنل میں شائع ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: آنکھ میں کچھ چلا جائے تو کیا کرنا چاہئے؟

پاکستان میں اس نوعیت کا پہلا مطالعہ 2019 میں ہاشمانی گروپ آف ہاسپٹلز کے ڈاکٹر نعمان ہاشمانی کی سربراہی میں محققین کی ایک ٹیم نے کیا تھا۔

ماہرین کے مطابق آنکھوں کے خشک ہونے کی بیماری، جسے خشک آنکھوں کے سینڈروم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک عام حالت ہے جو اس وقت ہوتی ہے جب آنسو آنکھوں کے لیے مناسب نمی فراہم کرنے کے لیے ناکافی ہوتے ہیں۔

آنسو کا یہ عدم استحکام متعدد وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے اور آنکھوں کی سطح کو سوزش اور نقصان پہنچاتا ہے۔

تحقیق میں آنکھوں کے کسی مرض میں مبتلا نہ ہونے کے 18 سال سے زیادہ عمر کے کل 2 ہزار 433 افراد کا مطالعہ کیا گیا۔

اس سے معلوم ہوا کہ زیر مطالعہ افراد میں سے 35 سے 60 فیصد خشک آنکھوں سے دوچار ہیں جن کی اوسط عمر 30 سال سے کم ہے۔

یہ بھی پتا چلا ہے کہ بڑی عمر، سگریٹ نوشی اور ذیابیطس نے اس بیماری کے خطرے کو بڑھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آنکھوں میں اکثر خون اترنے کی وجہ، کہیں یہ مسئلہ تو نہیں؟

تحقیق میں بتایا گیا کہ ‘بہت سارے مطالعات نے خواتین کے لیے آنکھوں کی خشک بیماری کے خطرے کو زیادہ سنگین بتایا ہے، اردن میں ہونے والی ایک تحقیق میں خواتین کی چھوٹی عمر میں کوئی اثر نہیں دیکھا گیا ہے تاہم 45 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو اس بیماری کا زیادہ خطرہ لاحق ہے’۔

کہا گیا کہ ‘لہذا یہ نظریہ پیش کیا گیا کہ خواتین میں اینڈروجن کی کم بیس لائن کی وجہ سے عمر رسیدہ خواتین میں غدود کے کام کرنے کے لیے کم سے کم مطلوبہ سطح پر جلد پہنچ جاتی ہے، مزید برآں ایسٹروجن کو میبومین غدود (چھوٹے چھوٹے تیل کے غدود جو پلکوں کے فرق میں بنتے ہیں) کی سرگرمی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو زچگی کے بعد خواتین میں اس مسئلے کو بڑھاتا ہے’۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے بین الاقوامی مطالعے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ خطرے کے عوامل میں کچھ ہائی بلڈ پریشر کی دوائیں بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024