• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پولیو اور حفاظتی ٹیکوں سے متعلق مشاورتی گروپ قیام کے بعد سے غیرفعال

شائع January 9, 2021
اعلیٰ سطح کا مشاورتی گروپ 2019 میں قیام کے بعد سے اب تک نہیں ملا— فائل فوٹو: اے ایف پی
اعلیٰ سطح کا مشاورتی گروپ 2019 میں قیام کے بعد سے اب تک نہیں ملا— فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: ملک میں پولیو اور ضروری حفاظتی ٹیکوں کی تبدیلی کے ایجنڈے کے حصے کے طور پر حکومت کا تشکیل کردہ ایک اعلیٰ سطح کا قومی اسٹریٹجک ایڈوائزری گروپ 2019 میں قائم ہونے کے بعد کبھی نہیں ملا اور اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس طرح کے گروپ کو رکھنے کے خیال کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیو کے خاتمے کے عالمی اقدام کے حوالے سے آزادانہ مانیٹرنگ بورڈ (آئی ایم بی) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق واضح طور پر سوچ یہ ہے کہ کووڈ-19 کو لاحق خطرے کے ردعمل کے طور پر سیاسی گروپوں کے اکٹھے ہونے کی وجہ سے مثبت سیاسی اتفاق رائے پولیو کے بارے میں بھی نیا رویہ ہو گا۔

مزید پڑھیں: ایک ماہ میں بہاولپور میں پولیو کا دوسرا کیس سامنے آگیا

آئی ایم بی وزیر اعظم کے نئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے بہت متاثر ہوا لیکن انہیں اس بات پر بھی تشویش ہے کہ نئے مشیر اور نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے سربراہ پر بہت زیادہ بوجھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ خصوصی مشیر برائے صحت پاکستان میں پولیو کے پیچیدہ تناظر کو پوری طرح سمجھنے کے لیے وقت ہے، رپورٹ میں نوٹ کیا گیا کہ اگر انہوں نے کامیابی حاصل کرنا ہے تو اس کے لیے یہ واضح ہونا بہت ضروری ہے کہ ملک اس بیماری کے خاتمے میں بار بار کیوں ناکام رہا ہے اور ایسا کیوں ممکن نہیں کہ اسے ایک متعدی بیماری کی تکنیکی عینک سے دیکھا جائے۔

کلیدی طور پر اگر آپ پولیو کے میدان میں نئے آئے ہیں تو صوبائی سطح پر پروگرام کی سیاسی اور سماجی حرکیات کی کھوج اور اسے پوری طرح سے سمجھنا ایک ضروری پہلا قدم ہے۔

قومی آل جماعتی گروپ کو تیار کرنے کا مقصد پولیو کے خاتمے کے لیے سیاسی اتفاق رائے کا حصول اور اس عمل اور یکجہتی کو پاکستانی عوام کے لیے مرئی بنانا تھا، اگر سیاسی وعدے توڑے بھی جاتے ہیں تو بھی یہ احتساب کے ظاہری اسباب فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور بلوچستان میں پولیو کے 9 کیسز رپورٹ

آئی ایم بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیو کے عدسے کے ذریعے دیکھا جائے تو یہ ضروری ہے کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے رہنما کا صوبائی سطح پر اپنے ہم منصبوں سے قریبی اور روزانہ کی بنیاد پر رابطہ ہے، یہ صرف تیزرفتاری کی جانچ پڑتال کی بات نہیں ہے۔ صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹر ٹیموں کو باقاعدہ رہنمائی ، حوصلہ افزائی اور بعض اوقات خرابیوں کا سراغ لگانے میں مدد کی ضرورت ہو گی۔

مضبوط قومی-صوبائی ٹیم ورک کے بغیر، خاتمے کی راہ میں حائل رکاوٹیں برداشت کریں گی، یہ موثر قائدانہ کردار تب ہی کام کرسکتا ہے جب صوبوں کے حقیقی دوروں کے ساتھ ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے باقاعدہ تبادلہ خیال کیا جائے۔

یہ حیرت انگیز ہے کہ عالمی سطح پر ایک سال میں 1 ارب ڈالر سے زیادہ لاگت اور متعدد ممالک سے صحت کے رضاکاروں کی شمولیت کے باوجود اس پروگرام کی قیادت کے لیے ایک مضبوط ٹیم اور مکمل مدد فراہم کرنے میں تاخیر یا ہچکچاہٹ محسوس کی جا رہی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ وزیر اعظم کے نئے معاون خصوصی اور نیشنل ایمرجنسی آپریشن یسنٹر کے سربراہ کو پولیو پر لگاتار توجہ مرکوز رکھنے کے لئے وقت، جگہ اور عملے کا ڈھانچہ تشکیل دینا ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں جنگلی پولیو وائرس کے معاملات کی بحالی کا آغاز 2018 کے دوسرے نصف حصے میں ہوا تھا اور سنہ 2019 کے آخر میں یہ انتہا تک پہنچ گیا تھا، 2020 کے اوائل میں اس میں کمی آنا شروع ہوئی تھی اور پھر دوبارہ اضافہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا پاکستان میں پولیو مہم کے خلاف مزاحمت کو بڑھا سکتا ہے، رپورٹ

سال 2019 کے مقابلے میں 2020 میں جنگلی پولیو وائرس مثبت ماحولیاتی نمونوں کے تناسب میں دوسرے صوبوں کی نسبت پنجاب اور بلوچستان میں بہت زیادہ رہا ہے، جنگلی پولیو وائرس کیسوں کی وبا اپریل 2019 میں جنوبی خیبر پختونخوا میں شروع ہوا تھا اور وہ سن 2020 کے اوائل تک بلا روک ٹوک جاری رہا۔

آئی ایم بی کے جائزے میں کہا گیا ہے کہ کیسز کی تعداد 2019 جیسی ہی تھی لیکن ماحولیاتی نمونے میں جنگلی پولیو وائرس 2019 میں (47 فیصد کے مقابلے میں 2020 میں 60 فیصد کے ساتھ زیادہ رہا تھا، ماحولیاتی نگرانی جنگلی پولیو وائرس کے ساتھ وسیع پیمانے پر انفیکشن کا اشارہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر آئی ایم بی کو پولیو کے خاتمے کے لیے سندھ پروگرام کی صلاحیت کا قائل ہونا ہے تو اسے مرئی اور ناقابل تسخیر ثبوت کے ساتھ جلد بہتری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

پنجاب میں ، پولیو پروگرام کو کمزور صحت کے نظام والے اضلاع میں معیار کو برقرار رکھنے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قطرے، انجکشن یا دونوں؟ پولیو ویکسین کے حوالے سے عام سوالات کے جوابات

مقامی برادریوں کی معاشرتی مصروفیت ناگزیر ہے، مقامی طور پر برادریوں کے معزز افراد، اثر و رسوخ اور قبائلی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سرکاری انتظامی رہنماؤں کو بھی شامل کرنا ضروری ہے، انہیں بھی متحرک ہونا چاہیے، اس پروگرام کو مقامی تناظر میں "پشتون حکمت عملی" کے مطابق بنانے کی ضرورت ہو گی۔

کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے 4 ماہ کے وقفے کے بعد اگست اور اکتوبر 2020 کے دوران ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کی مہم چلائی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024