• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

انسانی اسمگلنگ جیسے موضوع پر بنا ڈراما 'دل نا امید تو نہیں'

شائع January 9, 2021
دل نا امید تو نہیں کو جلد نشر کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
دل نا امید تو نہیں کو جلد نشر کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

جلد ہی پاکستانی ٹیلی وژن (پی ٹی وی) اور ٹی وی ون پر انسانی اسمگلنگ، جسم فروشی اور بچوں کے استحصال سمیت خواتین پر ڈھائے جانے والے ناروا سلوک جیسے موضوعات پر بنا ڈراما 'دل نا امید تو نہیں' نشر ہوگا۔

'دل نا امید تو نہیں' میں یاسرہ رضوی اور یمنیٰ زیدی سمیت سامعہ ممتاز، نعمان اعجاز، وہاج علی اور عمیر رانا جیسے اداکار بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ڈرامے کے جاری کیے ٹیزر کو شائقین کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے اور ڈرامے کی کہانی کو منفرد قرار دیا جا رہا ہے۔

'دل نا امید تو نہیں' کے حوالے سے ڈرامے کی مرکزی اداکارہ یاسر رضوی نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ وہ اور یمنیٰ زیدی اعلیٰ درجے پر جسم فروشی کا کام کرنے والے طوائف گھر پر کام کرنے والی خواتین کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

یاسرہ رضوی نے بتایا کہ وہ اور یمنیٰ زیدی پیسوں کے عوض پرتعیش پارٹیوں کی رونق بڑھانے کا کام سر انجام دیتی دکھائی دیں گی، تاہم اس کے علاوہ بھی ان کے کرداروں کے ذریعے سماجی مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔

انہوں نے جہاں ڈرامے کی کہانی کو منفرد قرار دیا، وہیں انہوں نے یمنیٰ زیدی کی بھی تعریف کی اور ساتھ ہی 'دل نا امید تو نہیں' کے ہدایت کار کاشف نثار اور دوسری ٹیم کو بھی سراہا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ'دل نا امید تو نہیں' ہے کی کہانی ٹی وی پر چلنے والی عام سیریلز سے کام مختلف ہے اور شائقین دیکھ سکیں گے کہ کس طرح ملک میں بچوں کا استحصال ہوتاہے اور کیسے کم عمری میں ہی لڑکیوں کو اسمگل کرکے جسم فروشی پر مجبور کیا جاتا ہے۔

'دل نا امید تو نہیں' میں کئی اہم کردار دکھائے جائیں گے اور جاری کیے گئے ٹیزر سے بھی ڈرامے میں اجاگر کیے گئے سماجی مسائل کا علم ہوتا ہے۔

ڈرامے کی کہانی اور ٹیم کے حوالے سے اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی ڈان امیجز سے بات کی اور بتایا کہ ابتدائی طور پر وہ اس بات سے بہت پریشان تھیں کہ وہ ڈرامے میں ایک جسم فروش خاتون کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

یمنیٰ زیدی کے مطابق تاہم بعد میں انہیں احساس ہوا کہ دراصل ان کا کردار ایک طوائف کا نہیں بلکہ اللہ رکھی نامی ایک دیہاتی لڑکی کی جدوجہد کا کردار ہے، جنہیں بچپن میں ہی اسمگل کرکے بیج دیا جاتا ہے اور پھر وہ کس طرح دیگر مسائل کے ساتھ زندگی گزارتی ہیں۔

انہوں نے ڈرامے میں اپنے کردار کی تعریف کرنے کے علاہ یاسرہ رضوی کی بھی تعریف کی اور بتایا کہ ان دونوں کا کردار بہت منفرد ہے۔

'دل نا امید تو نہیں' کی کہانی آمنہ مفتی نے لکھی ہے اور اسے رواں ماہ 18 جنوری سے بیک وقت پی ٹی وی اور ٹی ون پر نشر کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024