• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

شائع January 8, 2021
جنوری 2020 میں وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 35 ویں نمبر پر تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی
جنوری 2020 میں وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 35 ویں نمبر پر تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی

ٹیسلا اور اسپیکس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک، جو اپنے منفرد منصوبوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، اب ایمیزون کے بانی جیف بیزوز کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

ان سے قبل دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز 2 دہائیاں قبل تک صرف 3 لوگوں کے پاس رہا تھا اور اب وہ تینوں کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک نے دولت میں مارک زکربرگ کو پیچھے چھوڑ دیا

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2020 کے سے ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں 830 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز ایمیزون کے بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر آگئے تھے، جیف بیزوز 2017 سے دنیا کے امیر ترین شخص رہے تھے۔

—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

بلومبرگ انڈیکس کے مطابق جمعرات کے دن ایلون مسک کے اثاثے 188 ارب ڈالرز ہوگئے تھے، جس میں ان کے ٹیسلا کے شیئرز کی ٹریڈنگ میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا تھا۔

تاہم بعدازاں امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کچھ وقت کے لیے دنیا کے امیر ترین شخص رہنے کے بعد ایلون مسک دوبارہ دوسرے نمبر پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 8 ارب ڈالر کا اضافہ

فوربز کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ٹیسلا کے شیئرز میں 7.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد ایلون مسک کی مجموعی دولت میں 9.8 ارب ڈالر کے اضافہ ہوا تھا لیکن بعدازاں ان کے مجموعی اثاثے 175.2 ارب ڈالرز ہوگئے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جیف بیزوز دوبارہ پہلے نمبر پر واپس آگئے اور ان کی مجموعی دولت 186.8 ارب ڈالر ہے۔

تاہم آج (8 جنوری) کو ایلون مسک، ایمیزون کے بانی کو کافی پیچھے چھوڑ کر اب دنیا کے امیر ترین شخص کی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

—فائل فوٹو: اے پی
—فائل فوٹو: اے پی

بلومبرگ انڈیکس کے مطابق اب ایلون مسک دوسرے نمبر پر جانے کے بعد واپس دنیا کے پہلے امیر ترین شخص بن گئے ہیں اور ان کے مجموعی اثاثے 195 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

انڈیکس کے مطابق ان کی دولت میں آخری مرتبہ 13 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ روز سے اب تک 25 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

دوسری جانب جیف بیزوز جو اب دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں ان کے مجموعی اثاثے 185 ارب ڈالر ہوگئے ہیں اور ان کی دولت میں 1.29 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

ایلون مسک کا دنیا کے پہلے امیر ترین شخص کی جگہ پر پہنچنا اس لیے دلچسپ ہے کہ وہ صرف ایک سال کے عرصے میں بہت تیزی سے سب سے آگے نکل گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک سال میں سو ارب ڈالرز کما کر بل گیٹس سے زیادہ امیر بننے والا شخص

جنوری 2020 میں وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 35 ویں نمبر پر تھے مگر اگست میں پہلے وہ چوتھے اور پھر ستمبر میں تیسرے نمبر پر پہنچے اور بعدازاں نومبر میں وہ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے تھے۔

—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

ایلون مسک کے اثاثوں میں اضافے کی بڑی وجہ ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہے، جس کی مارکیٹ ویلیو 774 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے اثاثے بھی 134 ارب ڈالرز ہیں اور وہ اب دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص فرانس کے برنارڈ ارنالٹ ہیں جو 116 ارب ڈالرز کے مالک ہیں جبکہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 102 ارب ڈالرز کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہیں۔

—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024