• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

زین آفندی قتل کیس: ڈکیتی اور قتل کی ایف آئی آر اہلیہ کی مدعیت میں درج

شائع January 8, 2021
سندھ مدرسۃالاسلام کے بانی کے پوتے اور آصف زرداری کے کزن کو بدھ کی علی الصبح ان کی رہائش گاہ کے اندر گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ - فائل فوٹو:اے ایف پی
سندھ مدرسۃالاسلام کے بانی کے پوتے اور آصف زرداری کے کزن کو بدھ کی علی الصبح ان کی رہائش گاہ کے اندر گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ - فائل فوٹو:اے ایف پی

کراچی: جمشید کوارٹرز پولیس نے بانی سندھ مدرسۃ الاسلام حسن علی آفندی کے پوتے اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے کزن 50 سالہ زین حسن علی آفندی کے قتل پر 5 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق زین آفندی بدھ کی علی الصبح کاسموپولیٹن سوسائٹی میں واقع ان کی رہائش گاہ کے اندر گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

پولیس نے اپنی ابتدائی تحقیقات میں اس جرم کو 'قتل اور ڈکیتی' قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: سندھ مدرسۃ الاسلام کے بانی کے پوتے و آصف زرداری کے کزن قتل

مقتول کی اہلیہ انیتا زین کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق وہ بنگلے کے اوپری حصے میں قائم اپنے کمرے میں سو رہی تھیں جب انہوں نے سنا کہ صبح کے قریب 4 بجکر 20 منٹ پر ان کے کمرے کا دروازے پر زور سے دستک دی گئی اچانک چار مسلح افراد کمرے کا لاک توڑ کر داخل ہوئے۔

کمرے میں داخل ہوتے ہی ملزمان نے سونے کے زیورات کا مطالبہ کیا۔

شکایت کنندہ نے بتایا کہ اس نے انہیں فوراً ہی اپنی سونے کی چین اور ایک انگوٹھی دے دی، اسی اثنا میں ایک مشتبہ شخص ان کے شوہر سے بات کرتے ہوئے اسے دھکے دے کر دوسرے کمرے میں لے گیا جب کہ دوسرے ملزمان نے میز پر پڑے دو موبائل فون اور دو پرس اٹھائے جس میں کچھ ضروری کاغذات اور نقدی موجود تھی۔

شکایت کنندہ نے بتایا کہ اسی دوران ان کے شوہر نے مزاحمت کی اور مشتبہ شخص، جو اسے دوسرے کمرے میں لے گیا تھا اس نے ان پر فائرنگ کردی جس میں ان کے شوہر محفوظ رہے، جس پر ملزم نے پھر سے فائر کیا اور گولی ان کے شوہر کے منہ پر لگی۔

بعدازاں ملزمان نے مزید تین چار گولیاں چلائیں اور کمرے سے باہر چلے گئے جس کے بعد وہ فوری طور پر اپنے شوہر کے پاس پہنچی جو پہلے ہی دم توڑ چکے تھے اور اپنے ڈرائیور کو فون کیا جو ان کی کال کا جواب نہیں دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: درس قرآن کے معاملے پر تنازع، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

شکایت کنندہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ساس کو فون کیا اور جب وہ کمرے سے باہر آئیں تو ملزمان فرار ہوچکے تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گارڈ، چوکیدار اور ڈرائیور کے ہاتھ پیر باندھ دیے تھے اور ایک مسلح ملزم ان کی نگرانی میں کھڑا تھا۔

شکایت کنندہ نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے بچوں کے کمرے کا تالا بھی توڑا، انہیں ڈرایا دھمکایا اور ان سے ان کے والد کے کمرے کے بارے میں پوچھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پانچ نقاب پوش اور مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے، سونے کے زیورات، موبائل فون اور پرس چھین کر مزاحمت کرنے پر زین آفندی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024