• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

سام سنگ کا انٹری لیول گلیکسی ایم 02 ایس فون پیش

شائع January 7, 2021
گلیکسی ایم 02 ایس — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی ایم 02 ایس — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے رواں سال کا پہلا اسمارٹ فون گلیکسی ایم 02 ایس متعارف کرادیا ہے۔

یہ ایک انٹری لیول اسمارٹ فون ہے جو سب سے پہلے بھارت میں پیش کیا گیا ہے۔

گلیکسی ایم 02 ایس میں اسنیپ ڈراگون 450 پراسیسر دیا گیا ہے جو اوکٹا کور کورٹیکس اے 55 سی پی یو اور 1.8 گیگاہرٹز کا ہے۔

فون میں 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، جس میں ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ڈیوائس میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اسی طرح 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

دیگر فیچرز میں ڈوئل سم سپورٹ، ڈوئل 4 جی وی او ایل ٹی وی سپورٹ، بلیوٹوتھ 5.0، ہیڈفون جیک اور ایف ایم ریڈیو قابل ذکر ہیں۔

گلیکسی ایم 02 ایس میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے سام سنگ ون انٹرفیس سے کیا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر انفٹنی وی نوچ میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت 122 ڈالرز (19 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024