• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کم کارڈیشین و کانیے ویسٹ الگ ہوگئے، 'جلد طلاق ہوسکتی ہے'

شائع January 7, 2021
دونوں نے 2014 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز
دونوں نے 2014 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز

جولائی 2020 میں امریکی ریپر، گلوکار و سیاستدان کانیے ویسٹ نے ٹوئٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ماضی میں انہوں نے اہلیہ کم کارڈیشین کو طلاق دینے کا سوچا تھا۔

کانیے ویسٹ نے اپنی ٹوئٹس میں اہلیہ کے ماضی سے متعلق بہت سارے انکشافات کیے تھے اور انہوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ماضی میں جب ان کی اہلیہ ان کے ساتھی ریپر و گلوکار میک مل سے ملی تھیں تب انہوں نے اہلیہ کو طلاق دینے کا سوچا تھا۔

بعد ازاں انہوں نے تمام ٹوئٹس ڈیلیٹ کردی تھیں اور پھر ان کی اہلیہ کم کارڈیشین نے بھی شوہر کی ایسی باتوں پر رد عمل دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ان کے شوہر ذہنی مریض ہیں۔

کم کارڈیشین نے انسٹاگرام پر شوہر کی جانب سے طلاق دیے جانے پر رد عمل دیا تھا کہ دراصل ان کے شوہر کافی عرصے سے ذہنی طور پر بیمار ہیں تاہم انہوں نے شوہر کی جانب سے طلاق کے معاملے پر کوئی بات نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کم کارڈیشین کو طلاق دینے کا سوچا تھا، کانیے ویسٹ

بعد ازاں ایسی رپورٹس بھی آئیں کہ کانیے ویسٹ کی جانب سے طلاق کی بات کیے جانے کے بعد دونوں کے درمیان تلخیاں بڑھ گئیں اور دونوں الگ ہوگئے۔

دونوں نے تاحال واضح طور پر طلاق پر بات نہیں کی—فوٹو: رائٹرز
دونوں نے تاحال واضح طور پر طلاق پر بات نہیں کی—فوٹو: رائٹرز

اور اب ایک بار پھر ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ دونوں گزشتہ چند ماہ سے الگ زندگی گزار رہے ہیں اور جلد ہی دونوں کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ دونوں کے درمیان تلخیاں اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ دونوں الگ زندگی گزار رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کم کارڈیشین کیلی فورنیا میں بچوں کے ساتھ جب کہ کانیے ویسٹ ریاست وائیو منگ میں تنہا زندگی گزار رہے ہیں۔

رپورٹ میں کم کارڈیشین کے قریبی دوست کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں گزشتہ چند ماہ سے الگ ہیں اور دونوں کے درمیان طلاق کے معاملے پر بھی گفتگو ہو چکی ہے۔

دونوں کو چار بچے بھی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کو چار بچے بھی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اسی حوالے سے شوبز ویب سائٹ ای آن لائن نے بتایا کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کے باوجود تاحال کم کارڈیشین نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع نہیں کیا مگر ان کے درمیان معاملات طلاق کی نوبت تک پہنچ چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کم کارڈیشین بچوں کی وجہ سے فوری طور پر طلاق کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتیں تاہم ان کے اور کانیے ویسٹ کے درمیان تلخیاں بڑھ چکی ہیں۔

دوسری جانب شوبز ویب سائٹ پیج سکس نے ذرائع سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ کم کارڈیشین نے کانیے ویسٹ سے طلاق کے لیے ایک نامور وکیل کی خدمات بھی حاصل کرلیں۔

دونوں چند ماہ سے الگ زندگی گزار رہے ہیں، رپورٹس—فائل فوٹو: اے پی
دونوں چند ماہ سے الگ زندگی گزار رہے ہیں، رپورٹس—فائل فوٹو: اے پی

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کم کارڈیشین نے شادی کی انگوٹھی بھی اتار دی ہے اور وہ وکیل سے طلاق کے بعد سیٹلمنٹ کے معاملات پر گفتگو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کم کارڈیشین نے کانیے ویسٹ کے طلاق کے بیان پر خاموشی توڑ دی

ساتھ ہی رپورٹ میں کم کارڈیشین کی جانب سے کانیے ویسٹ کے لیے محبت کے اظہار کو بھی بیان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اداکارہ نے گزشتہ 8 سال میں کانیے ویسٹ کا بہت خیال رکھا مگر اب ان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوچکے ہیں۔

کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کے درمیان علیحدگی ہوجانے اور جلد ہی ان کے درمیان طلاق کی خبریں آنے کے بعد دنیا بھر میں ان کے مداح پریشان ہیں۔

دونوں دنیا کے بہت ہی مقبول افراد ہیں اور دونوں کے درمیان 8 سال سےتعلقات ہیں جب کہ دونوں نے 2014 میں شادی کی اور ان کے 4 بچے بھی ہیں۔

دونوں کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں—فائل فوٹو: انستاگرام
دونوں کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں—فائل فوٹو: انستاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024