• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پشاور میں دستی بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق، 2 زخمی

شائع January 6, 2021
دستی بم پھٹنے کا واقعہ کوہاٹ روڈ پر زنگلی کے علاقے میں پیش آیا — فوٹو: زاہد امداد
دستی بم پھٹنے کا واقعہ کوہاٹ روڈ پر زنگلی کے علاقے میں پیش آیا — فوٹو: زاہد امداد

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے زنگلی میں دستی بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ دستی بم پھٹنے کا واقعہ کوہاٹ روڈ پر زنگلی کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق بچے کھلونا سمجھ کر دستی بم سے کھیل رہے تھے کہ اس دوران وہ پھٹ گیا۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے سے 2 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔

تاہم بعد ازاں ایس پی صدر زون وقار احمد نے تیسرے بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوات: دستی بم سے کھیلنے والے 2 بچے جاں بحق

دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی دو ایمبولیسنز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

واضح رہے کہ ملک میں دستی بم سے کھلونا سمجھ کر کھیلنے کے دوران اس کے پھٹنے سے بچوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقعات پہلے بھی پیش آچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024