• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

ہواوے کی جانب سے فروخت کیے جانے کے بعد آنر امریکی پابندیوں سے آزاد؟

شائع January 6, 2021
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

ہواوے نے گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں اپنے ذیلی برانڈ آنر کو فروخت کردیا تھا تاکہ اس کے بزنس کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

اب ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہواوے کی جانب سے فروخت کیے جانے کے بعد بظاہر اب آنر پر امریکی پابندیاں باقی نہیں رہیں اور وہ امریکی ٹیکنالوجیز کے ساتھ اپنے فونز متعارف کراسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آنر اب امریکی کمپنی کوالکوم کے ساتھ مل کر ایک 5 جی اسمارٹ فون تیار کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

اس نئے فون یا پراسیسر کے بارے میں مزید تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں مگر یہ واضح ہے کہ یہ آنر وی 40 سیریز کی ڈیوائسز نہیں ہوں گی۔

آنر وی 40 سیریز کے فونز رواں ماہ ہی متعارف ہورہے ہیں جن میں ڈیمینسٹی 1000 پلس پراسیسر دیا جائے گا۔

لیک تصویر سے عندیہ ملتا ہے کہ وی 40 میں بیک پر ایک منفرد سرکولر کیمرا موڈیول ڈیزائن ہوگا۔

اسی طرح فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ پنج ہول ڈیزائن میں دیا جارہا ہے۔

فون کا ڈسپلے لگ بھگ بیزل لیس ہوگا جس کے اطراف میں خمت موجود ہوں گے۔

بیک کیمروں پر لائیسا برانڈ کیمرا موجود ہے اور ممکنہ طور پر 4 کیمرے موجود ہوں گے۔

درحقیقت بیک کیمرا موڈیول کسی کلائی کی گھڑی کے ڈائل سے ملتا جلتا ہے۔

فون کے ڈیزائن کا ایک خاکہ بھی سامنے آیا ہے جس میں گھڑی کو بھی دکھایا گیا ہے۔

یہ فون پہلے دسمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان تھا مگر اب اسے جنوری 2021 کو پیش کیا جائے گا۔

دیگر لیکس کے مطابق فون میں ایک ایکسٹرنل اسپیکر، یو ایس بی سی پورٹ، ایک مائیکرو فون اور سنگل سم سلاٹ موجود ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024