• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ڈیل کے نئے لیپ ٹاپس متعارف

شائع January 5, 2021
لاٹاٹیوڈ 9420 — فوٹو بشکریہ ڈیل
لاٹاٹیوڈ 9420 — فوٹو بشکریہ ڈیل

دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش سی ای ایس اگلے ہفتے سے شروع ہورہی ہے جو پہلی بار آن لائن ایونٹ کے طور پر ہوگی۔

اس ایونٹ سے قبل معروف کمپنی ڈیل نے اپنے نئے لیپ ٹاپس کو متعارف کرایا ہے جن کو لاٹاٹیوڈ 9420 اور 9520 کا نام دیا گیا ہے۔

ان نئے لیپ ٹاپس میں انٹیل کا نیا 11 جنریشن وی پرو چپ دی گئی ہے جبکہ چند نئے فیچرز جیسے آٹومیٹڈ، خودکار ویب کیم شٹر قابل ذکر ہیں۔

یہ خودکار ویب کیم شٹر اس وقت کیمرے کو بلاک کردیں گے جب صارف ان کو استعمال نہیں کررہا ہوگا۔

کمپنی نے اس کو سیف شٹر کا نام دیا ہے جو کہ ایک نیا آپشنل ویب کیم سسٹم ہوگا، جس کو 2020 میں ویڈیو کانفرنسنگ کے استعمال کی شرح میں اضافے کو دیکھتے ہوئے لیپ ٹاپس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ڈیل
فوٹو بشکریہ ڈیل

یہ ویب کیم شٹر خودکار انداز سے ویب کیم کے استعمال کرنے یا نہ کرنے پر حرکت میں آتا ہے، جبکہ صارفین خود بھی مائیکرو فون یا کیمرے کو ضرورت پڑنے پر میوٹ کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق جن صارفین کو ویب کیم کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات ہوتے ہیں، ان کے لیے یہ فیچر مددگار ہوگا۔

لاٹاٹیوڈ 9420 انٹیل کور آئی 7 ماڈل ہے جس میں انٹیل کی نئی چپس موجود ہیں۔

14 انچ کے لیپ ٹاپ میں 32 جی بی تک ریم اور ایک ٹی بی تک اسٹوریج کے آپشن ہوں گے۔

یہ لیپ ٹاپ فور جی ایل ٹی ای یا 5 جی پر بھی کام کرسکیں گے، جس مقصد کے لیے ڈیوائس میں اسنیپ ڈراگون ایکسس 20 یا ایکس 55 موڈیمز دیئے جائیں گے۔

لاٹاٹیوڈ 7320 — فوٹو بشکریہ ڈیل
لاٹاٹیوڈ 7320 — فوٹو بشکریہ ڈیل

دوسرا لاٹاٹیوڈ 9520 لیپ ٹاپ کا ڈسپلے 15.6 انچ کا ہے، جس کے باقی فیچرز پہلے ماڈل جیسے ہی ہیں۔

لاٹاٹیوڈ 9420 کی قیمت 1949 ڈالرز سے شروع ہوگی جبکہ 9520 کی قیمت کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

یہ دونوں ڈیوائسز موسم بہار میں صارفین کو دستیاب ہوں گی۔

ڈیل کی جانب سے لاٹاٹیوڈ 7000 اور 5000 سیریز کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

7000 سیریز کا نیا ماڈل لاٹاٹیوڈ 7520 بھی پیش کیا گیا ہے جس میں 15.6 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر اس سیریز کے 3 لیپ ٹاپس 7520، 7420 اور 7320 پیش کیے گئے ہیں جن میں انٹیل کی 11 جنریشن وی پرو پس دی گئی ہیں، جبکہ 32 جی بی ریم موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق کیمرا اور آڈیو کا معیار بھی بہتر کیا گیا ہے۔

تاہم اس سیریز کے لیپ ٹاپس میں 5 جی بی سپورٹ موجود نہیں بلکہ ایل ٹی ای پر کام کرتے ہیں۔

5000 سیریز کے بھی 3 ماڈلز پیش کیے گئے ہیں جن کو 5320، 5420 اور 5520 کے نام دیئے گئے ہیں۔

ان میں بھی 11 جنریشن وی پرو چپس موجود ہیں۔

لاٹاٹیوڈ 5000 سیریز کے لیپ ٹاپ 12 جنوری سے دستیاب ہوں گے جبکہ لاٹاٹیوڈ 7000 سیریز کی ڈیوائسز مارچ کے آخر میں پیش کی جائیں گی، جن کی قیمت 999 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024