• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فواد چوہدری کی 'ارطغرل غازی' کے بیٹے کے ساتھ تصاویر وائرل

شائع January 5, 2021
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ تصویر کب کی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ تصویر کب کی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرح ترک ڈراما 'ارطغرل غازی' کے مداح ہیں اور وہ متعدد بار اس ڈرامے کی تعریف کر چکے ہیں۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر ان کی ایسی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں، جن میں انہیں 'ارطغرل غازی' کے کردار کے بیٹے 'عثمان اول یا عثمان بے' کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں فواد حسین چوہدری کو ترکی کے ایک اور معروف ڈرامے 'کورلش عثمان' کے مرکزی اداکار براق اوزچیویت کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

براق اوزچیویت نے 'کورلش عثمان' میں ارطغرل غازی کے بیٹے کا کردار ادا کیا ہے اور ان کے کردار کا بچپن 'ارطغرل غازی' ڈرامے میں ہی دکھایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورلش عثمان کے نئے سیزن کے منتظر مداحوں کیلئے اچھی خبر

'کورلش عثمان' کے اداکار براق اوزچیویت کو 'عثمان غازی، عثمان اول یا عثمان بے' بھی کہا جاتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں فواد چوہدری کو ترک اداکار کے ساتھ ایک خاتون اور بچوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کورلش عثمان کے سیزن 2 کے نشر ہونے کی تاریخ سامنے آگئی

سوشل میڈیا پیجز پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فواد چوہدری نے اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ 'کورلش عثمان' ڈرامے کے نئے سیزن کی شوٹنگ کے سیٹ کا دورہ کیا تھا، جہاں پر انہوں نے ترک اداکار کے ساتھ ملاقات کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یہ واضح نہیں ہے کہ فواد چوہدری کی وائرل ہونے والی تصاویر کب کی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ وفاقی وزیر حال ہی میں ترکی کے دورے پر گئے تھے، جہاں انہوں نے ترک اداکار سے بھی ملاقات کی۔

اس حوالے سے دی کرنٹ نامی ویب سائٹ نے اپنی خبر میں بتایا کہ انہوں نے ترک اداکار سے متعلق فواد چوہدری سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ترک اداکار سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو شکست دینے کے مسئلے پر بھی بات چیت کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رپورٹ میں فواد چوہدری کے ترکی کے دورے کے حوالے سے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی اس بات کی تصدیق کی گئی کہ وفاقی وزیر نے کب ترک اداکار سےملاقات کی تھی اور وائرل ہونے والی تصاویر اصلی ہیں یا جعلی؟

تاہم فواد چوہدری کی ترک اداکار کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے پر مداح نہ صرف وفاقی وزیر کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ ترک اداکار کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024