• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سام سنگ گلیکسی ایس 21 سیریز کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی

شائع January 4, 2021
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس 21 سیریز کے فونز کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی ہے۔

جنوبی کورین کمپنی نے 14 جنوری کو ایک ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں ایس سیریز کے نئے فونز پیش کیے جائیں گے۔

یہ پہلی بار ہے کہ گلیکسی ایس سیریز کے فونز جنوری میں متعارف کرائے جارہے ہیں، عموماً اس سیریز کے فونز فروری میں پیش ککیے جاتے ہیں۔

اس سال ایونٹ کی تھیم ویلکم ٹو دی ایوری ڈی ایپک قرار دی گئی ہے۔

سام سنگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 'گزشتہ برس سے موبائل ٹیکنالوجی میں روزمرہ کی زندگی کو اہمیت حاصل ہوچکی ہے، کیونکہ لوگ اپنا زیادہ وقت گھر میں گزارتے ہوئے کام بھی کررہے ہیں'۔

سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس سیریز کے 3 فونز متعارف کرائے جاے جانے کا امکان ہے۔

ان میں سے ایک گلیکسی ایس 21 (6.2 انچ ڈسپلے)، دوسرا ایس 21 پلس (6.7 انچ ڈسپلے) اور تیسرا ایس 21 الٹرا (6.8 انچ ڈسپلے) ہوگا۔

اس سال پہلی بار ایس سیریز کے ایک فون میں ایس پین سپورٹ دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

تینوں فونز میں نیا اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر دیا جائے گا، جس میں 5 جی پرفارمنس پہلے سے زیادہ تیز اور بیٹری لائف کو بہتر بنایا گیا ہے۔

تینوں میں بنیادی فرق ان کے بیک پر کیمرا موڈیول ڈیزائن، کلر آپشنز اور بیٹری کی گنجائش کا ہوگا۔

ایس 21 میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی، ایس 21 پلس میں 4800 ایم اے ایچ اور ایس 21 الٹرا میں 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہوسکتی ہے۔

تینوں فونز میں فنگرپرنٹ سنسر ڈپسلے کے اندر نصب ہوگا جبکہ پنچ ہول سیلفی کیمرا دیا جائے گا، جبکہ ایس 21 اور ایس 21 پلس میں فلیٹ اسکرین ہوگی، مگر ایس 21 الٹرا میں ایج اسکرین دی جائے گی۔

ایس 21 اور پلس ماڈل میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جن کو اوپری بائیں کونے میں منتقل کیا گیا ہے، جن میں 12 میگا پکسل وائیڈ اینگل، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل اور 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے ہوں گے، ایل ای ڈی فلیش کو کیمروں کے دائیں جانب شفٹ کیا گیا ہے۔

ایس 21 الٹرا کچھ مختلف ہوگا جس میں کیمرا موڈیول زیادہ بڑا ہوگا، جس میں 5 کیمرے موجود ہوں گے، یعنی 12 میگا پکسل وائیڈ اور الٹرا وائیڈ کیمرا ، 10، 10 میگا پکسل کے 2 ٹیلی فوٹو کیمرےجو بالترتیب 3 ایکس اور 10 ایکس آپٹیکل زوم سے لیس ہوں گے۔

یہ سام سنگ کا پہلا فلیگ شپ فون ہے جس کے بیک پر 5 کیمرے دیئے جائیں گے۔

فون کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہوگا، بالکل ایس 20 الٹرا اور نوٹ 20 الٹرا کی طرح۔

ایک رپورٹ کے مطابق یہ سام سنگ کے اولین فونز ہوں گے جن کے باکس میں چارجر اور ہیڈفونز نہیں ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024