• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ہواوے کے نئے فلیگ شپ فون کی پہلی جھلک

شائع January 3, 2021
— فوٹو بشکریہ آن لیکس
— فوٹو بشکریہ آن لیکس

ہواوے کے نئے فلیگ شپ فون پی 50 پرو کی پہلی جھلک لیک ہوکر ساممنے آگئی ہے۔

ہواوے پی 50 سیریز کے اس فون میں 6.6 انچ کا ڈسپلے دیا جارہا ہے جو گزشتہ سال کے پی 40 پرو کے مقابلے میں چھوٹا ہے۔

فون کے رینڈر سے عندیہ ملا ہے کہ اس بار بھی سائیڈ کرو ایجز اور نہ ہونے کے برابر بیزل ڈسپلے کا حصہ ہوں گے۔

تاہم گزشتہ سال کے پی 40 پرو کے ڈوئل سیلفی کیمرے کے برعکس اس بار پی 50 پرو میں سنگل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا جائے گا۔

ایک اور نمایاں تبدیلی روایتی ایئرپیس کے حوالے سے ہے، جو پی 40 سیریز کے فونز کے مقناطیسی ایئرپیس اسپیکر سسٹم کی جگہ لے گا۔

مختلف لیکس کے مطابق ہواوے پی 50 پرو میں سام سنگ اور ایل جی کے او ایل ای ڈی ڈسپلے کو استعمال کیا جائے گا۔

ایسا مانا جارہا ہے کہ فون کے اندر کمپنی کا تیار کردہ کیرین 9000 پراسیسر ہوسکتا ہے۔

فون کے حوالے سے دیگر تفصیلات اور تاریخ رونمائی کے بارے میں فی الحال کچھ معلوم نہیں۔

تاہہم ایک نئی رپورٹ کے مطابق ہواوے کی جانب سے ایک انقلابی 3 این ایم پراسیسر کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے جسے کیرین 9010 کا نام دیا جائے گا۔

کیرین 9000، 5 این ایم پراسیس پر مبنی ہے، جو سام سنگ کے ایکسینوس 1080 اور کوالکوم کے اسنیپ ڈراگون 888 کے مقابلے پر ہے۔

ایپل کی جانب سے بھی 3 این ایم پراسیسر کی تیاری پر کام ہورہا ہے جو کہ ٹی ایس ایم سی کی جانب سے تیار کیا جائے گا۔

تاہم ایپل کا یہ پراسیسر 2022 سے پہلے متعارف نہیں ہوسکے گا اور ہواوے ممکنہ طور پر دنیا کے پہلے 3 این ایم موبائل پراسیسر کو متعارف کراسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024