• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

احمد شاہ کی سالگرہ پر بھارتی کامیڈین کا ویڈیو پیغام

شائع January 3, 2021
ویڈیو میں میں کامیڈین نےاحمد شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی— فوٹوز: انسٹاگرام
ویڈیو میں میں کامیڈین نےاحمد شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی— فوٹوز: انسٹاگرام

پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کی سالگرہ پر بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ نے ان کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

احمد شاہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھارتی سنگھ کے پیغام کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں کامیڈین نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔

بھارتی سنگھ نے ویڈیو میں احمد شاہ کی جانب سے انہیں بھیجی گئی ویڈیو کی تعریف کی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے کہا کہ 'میں آپ سے ملنے کے لیے بہت زیادہ پُرجوش ہوں، انشااللہ ہم بہت جلد ملیں گے، میں آپ کو بہت زیادہ پیار کرنا چاہتی ہوں'۔

کامیڈین کا مزید کہنا تھا کہ 'احمد، آج آپ کی سالگرہ ہے، دعا ہے کہ آپ کی عمر بہت لمبی ہو آپ ہمیشہ صحت مند رہو، اس طرح ہمیں پیارے لگتے رہو اور سب کا بہت زیادہ پیار پاتے رہو'۔

مزید پڑھیں: 'پیچھے تو دیکھو' سے شہرت حاصل کرنے والا بچہ پاکستان کا کم عمر یوٹیوب اسٹار

احمد شاہ نے اپنی پوسٹ میں بھارتی سنگ کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دینے کا شکریہ ادا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ساتھ ہی پوسٹ میں کہا گیا کہ احمد شاہ مستقبل میں آپ (بھارتی سنگھ) کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

خیال ہے کہ احمد شاہ نے 2019 کے آغاز میں سوشل میڈیا پر اس وقت شہرت حاصل کی تھی جب انہیں کچھ مزاحیہ ویڈیوز میں 'پیچھے تو دیکھو' جیسے ڈائیلاگ بولتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

مذکورہ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد احمد شاہ کو متعدد مارننگ شوز اور گیم شوز میں بلایا گیا تھا اور انتہائی کم عمری میں انہیں کئی کئی گھنٹے ٹی وی سیٹ پر بٹھایا گیا اور ان کے ساتھ مذاق کیا جاتا رہا، جس پر لوگوں نے مارننگ شوز اور گیم شوز کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

مارننگ شوز میں شہرت حاصل کرنے کے بعد احمد شاہ نے اپنا یوٹیوب چینل کھولا، جس پر انہوں نے 100 کے قریب ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں اور انہیں لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔

گزشتہ برس یوٹیوب نے احمد شاہ کو ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے سلور اور گولڈ پلے بٹن سے نوازا تھا۔

احمد شاہ نے سلور اور گولڈن پلے بٹن ملنے پر یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024