• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نادیہ خان نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں

شائع January 3, 2021
نادیہ خان کی شادی اسلام آباد میں واقع فارم ہاؤس پر ایک نجی تقریب میں ہوئی— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ
نادیہ خان کی شادی اسلام آباد میں واقع فارم ہاؤس پر ایک نجی تقریب میں ہوئی— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ

مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ کی حیثیت سے اپنی پہچان بنانے والی نادیہ خان گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھیں اور اب انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر پر مشتمل ویڈیو شیئر کردی ہے۔

ان کی شادی کے حوالے سے افواہیں گزشتہ کئی ہفتوں سے سامنے آرہی تھیں کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے اور جلد شادی کرنے جارہی ہیں مگر نادیہ خان نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔

اور گزشتہ روز اچانک نادیہ خان نے ایک نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شادی کی تصدیق کی، ان کے شوہر فیصل ممتاز پاک فضائیہ میں ونگ کمانڈر رہ چکے ہیں۔

— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ
— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ

نادیہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کرنے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی، جس میں ان کے مہندی لگے ہاتھ اور سبز رنگ کے عروسی جوڑے کی جھلک نظر آئی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے لکھا تھا کہ 'اپنی شادی کی تصاویر اپنے مداحوں اور فالورز کے ساتھ آئندہ چند گھنٹوں میں شیئر کروں گی'۔

— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ
— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ

تاہم انہوں نے اپنے شوہر کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا اور اب انہوں نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی شادی کی ویڈیو کا لِنک شیئر کردیا۔

ویڈیو کے مطابق نادیہ خان کی شادی اسلام آباد میں واقع فارم ہاؤس پر ایک نجی تقریب کے دوران ہوئی۔

نادیہ خان کے یوٹیوب چینل آؤٹ اسٹائل ود نادیہ پر ان کی شادی کی البم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ اداکارہ و میزبان کے مداحوں اور فالوورز کے لیے شادی کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یہ ویڈیو اسلام آباد میں ان کے فارم ہاؤس پر قریبی دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ خوبصورت نجی تقریب میں ہونے والی شادی کی تقریب کے یادگار لمحات کی تصاویر ہیں۔

— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ
— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ

نادیہ خان نے درخواست کی ان کے شوہر ونگ کمانڈر (ر) فیصل ممتاز راؤ کے حوالے سے تبصرہ کرنے میں نرمی برتیں کیونکہ وہ ہماری پاک فضائیہ میں فائٹر پائلٹ رہے ہیں اور افواج پاکستان کے دوسرے بہادر افسران کی طرح بے پناہ احترام کے مستحق ہیں۔

نادیہ خان نے ٹی وی پر اپنے کیرئیر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامے بندھن سے کیا تھا جو بہت زیادہ مقبول ہوا بلکہ اب بھی لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہے۔

اس ڈرامے میں کام کرنے پر انہیں اس سال کی بہترین پی ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا تھا، جس کے بعد پل دو پل، دیس پردیس اور لاگ جیسے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا۔

— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ
— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ

تاہم 2000 کے بعد کئی برس تک ڈراموں سے دور رہیں اور ٹی وی میزبان کے طور پر زیادہ سرگرم رہیں۔

تاہم ڈراموں میں ان کی واپسی 2017 میں 'ایسی ہے تنہائی' سے ہوئی جبکہ اس وقت وہ پی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ
— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ یہ نادیہ خان کی تیسری شادی ہے اور پہلی 2 شادیوں سے ان کے 3 بچے ہیں، ان کی بڑی بیٹی کا نام علیزے، بڑے بیٹے کا نام اذان اور چھوٹے کا نام کیان ہے۔

تاہم گزشتہ روز اپنی پوسٹ پر ایک مداح کے کمنٹ کے جواب میں نادیہ خان نے کہا تھا کہ یہ ان کی دوسری شادی ہے اور انہوں نے کیان کو گود لیا ہے۔

— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ
— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ

کچھ ماہ پہلے پی ٹی وی کے ایک شو کے دوران بات کرتے ہوئے نادیہ خان نے اپنی پہلی شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Athar Masud Wani Jan 03, 2021 02:52pm
فیصل ممتاز رائو پاکستان ٹیلی وژن کے سنیئرآفیسر ممتاز حمید رائو( مرحوم) کے فرزند ہیں۔فیصل ممتاز رائو کے دادا عبدالحمید رائو ریاست جموں وکشمیر کے معروف صحافی تھے اور انہوں نے جموں سے پاکستان ہجرت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024