• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

نادیہ خان نے شادی کی تصدیق کردی

شائع January 2, 2021
— انسٹاگرام فوٹو
— انسٹاگرام فوٹو

آن اسکرین ہنس مکھ اور شوخ شخصیت کے طور پر مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ کی حیثیت سے اپنی پہچان بنانے والی نادیہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

ان کی شادی کے حوالے سے افواہیں تو کئی ہفتوں سے سامنے آرہی تھیں مگر نادیہ خان نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔

مگر اب انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شادی کی تصدیق کی ہے۔

نادیہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کرنے کا اعلان کیا جس کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر ک تھی، جس میں ان کے ہاتھ اور سبز رنگ کے عروسی جوڑے کی جھلک دیکھی جاسکتی ہے۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ شادی کی مزید تصاوید بہت جلد اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گی۔

انہوں نے لکھا 'اپنی شادی کی تصاویر اپنے مداحوں اور فالورز کے ساتھ آئندہ چند گھنٹوں میں شیئر کروں گی'۔

فی الحال انہوں نے اپنے شوہر کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

نادیہ خان نے ٹی وی پر اپنے کیرئیر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامے بندھن سے کیا تھا جو بہت زیادہ مقبول ہوا بلکہ اب بھی لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہے۔

اس ڈرامے میں کام کرنے پر انہیں اس سال کی بہترین پی ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا تھا، جس کے بعد پل دو پل، دیس پردیس اور لاگ جیسے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا۔

تاہم 2000 کے بعد کئی برس تک ڈراموں سے دور رہیں اور ٹی وی ہوسٹ کے طور پر زیادہ سرگرم رہیں۔

تاہم ڈراموں میں ان کی واپسی 2017 میں ایسی ہے تنہائی سے ہوئی جبکہ اس وقت وہ پی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

یہ نادیہ خان کی تیسری شادی ہے، پہلی 2 شادیوں سے ان کے 3 بچے ہیں۔

ان کی بیٹی کا نام علیزے بڑے بیٹے کا نام اذان اور چھوٹے کا نام کیان ہے۔

کچھ ماہ پہلے پی ٹی وی کے ایک شو کے دوران بات کرتے ہوئے نادیہ خان نے اپنی پہلی شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024