• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اٹلس ہونڈا نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

شائع January 2, 2021
— فوٹو بشکریہ اٹلس ہونڈا
— فوٹو بشکریہ اٹلس ہونڈا

اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ اپنی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 3 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈا کی موٹرسائیکلوں کے ماڈلز کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی ڈی 70کی قیمت میں 16 سو روپے کا اضافہ کیا گیا۔

اس نئے اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت 77 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 79 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

ہونڈا سی ڈی ڈریم کی قیمت میں 3 ہزار جبکہ پرائڈر کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا۔

جس کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 82 ہزار 500 سے بڑھ کر 85 ہزار 500 روپے جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح اب سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 500 روپے، سی جی 125 ایس ای کی قیمت ایک لاکھ 56 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 59 ہزار 500 روپے، سی جی 125 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 500 روپے کی بجائے ایک لاکھ 92 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

ہونڈا سی بی 150 ایف کی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 47 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔

اس مرتبہ کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی وجہ تو نہیں بتائی گئی مگر ممکنہ طور پر روپے کی قدر میں کمی کو ہی جواز بنایا گیا۔

خیال رہے کہ اٹلس ہونڈا کی جانب سے 90 فیصد سے زائد لوکلائزیشن کے دعوے کے باجود 2018 میں کم از کم 6 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024