• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

2021 میں دماغ کو صحت مند رکھنے میں مددگار آسان طریقے

شائع January 2, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

2021 کا آغاز ہوگیا ہے اور اب وقت ہے کہ آپ ماضی کو دیکھتے ہوئے آنے والے سال کے لیے اپنے مقاصد کا تعین کریں۔

تاہم تمباکو نوشی ترک کرنے یا میٹھا کم کھانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے آپ اپنی ذہنی صحت کے بارے میں کوئی فیصلہ کیوں نہیں کرتے؟

رواں برس چند سادہ چیزوں کے ذریعے آپ اپنی ذہنی صحت کو آسانی سے بہتر بناسکتے ہیں۔

ذہن کو متحرک کریں

تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا ہے کہ دماغی سرگرمیاں خلیات کے درمیان نئے کنکشنز کو متحرک کرتی ہیں اور اس سے نئے دماغی خلیات کی تشکیل میں بھی مدد مل سکتی ہے، جس سے مستقبل میں خلیات کے مرنے سے ہونے والے نقصان کو ریورس کیا جاسکتا ہے۔

ذہن کو سرگرم کرنے والی کوئی بھی سرگرمی دماغ کے لیے مفید ہے، جیسے مطالعہ، روزمرہ کے گھریلو کام، ورڈ پزل یا پہلیاں حل کرنا، جس میں ذہن کو صرف کرنا پڑے، یہاں تک کہ ڈرائنگ کرنے سے بھی ذہن کو متحرک کیا جاسکتا ہے۔

جسمانی ورزش

تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ مسلز کو استعمال کرنے سے بھی ذہن کو مدد ملتی ہے۔

ورزش کو معمول بنانے سے دماغ کے مختلف حصوں کے لیے آکسیجن سے بھرپور خون کی فراہمی بڑھتی ہے جو سوچنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ورزش کے نئے خلیات کی نشوونما بھی تیز ہوتی ہے جبکہ دماغی خلیات کے درمیان کنکشنز بڑھتے ہیں، جس سے دماغ زیادہ بہتر طریقے سے کام کرپاتا ہے۔

ورزش کرنے سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے، کولیسٹرول کی سطح بہتر، بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے اور ذہنی تناؤ بھی کم ہوتا ہے، جس کا فائدہ دل کے ساتھ دماغ کو بھی ہوتا ہے۔

اچھی غذا

اچھی غذا جسم کے ساتھ ذہن کے لیے بھی مفید ہوتی ہے، مثال کے طور پر زیادہ پھلوں، سبزیوں، گریوں، مچھلی اور زیتون کے تیل کا استعمال کرنے والے افراد کے دماغی افعال میں تنزلی اور ڈیمینشیا کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

بلڈ پریشر مستحکم رکھیں

درمیانی عمر میں ہائی بلڈ پریشر بڑھاپے میں دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

طرز زندگی میں چند عام عادات سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے، جیسے ورزش کو معمول بنانا، تناؤ سے بچنا اور درست غذا، بلڈ پریشر کا خطرہ کم کرنے والے عناصر ہیں۔

بلڈ شوگر کی سطح میں کمی

ذیابیطس ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھانے والے عناصر میں شامل ہے، تو ورزش کو معمول بنانے، درست غذا اور جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھ کر اس سے بچنا ممکن ہے۔

اگر بلڈ شوگر کی سطح زیادہ رہتی ہے تو ڈاکٹر کے مشورے سے ادویات کے ذریعے اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

کولیسٹرول کی سطح بہتر بنائیں

نقصان دہ ایچ ڈی ایل کولیسٹرول سے بھی ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھتا ہے، جس کو کنٹرول میں رکھنے لیے اچھی غذا، ورزش، جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنا اور تمباکو نوشی سے گریز بہترین طریقہ کار ہیں۔

تمباکو نوشی سے بچیں

تمباکو نوشی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں اور دماغ پر بھی تباہ کن اثرات مرتب کرتی ہے۔

تو دماغ کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کے لیے تمباکو سے دور رہنا عادت بنالیں۔

جذبات کا خیال رکھیں

ذہنی طور پر بے چین، مایوس اور خوفزدہ افراد کی ذہنی صلاحیتیں بری طرح متاثر ہوتی ہیں۔

تو اچھی نیند اور تناؤ سے بچنا اچھی ذہنی صحت کے حصول کے لیے اہم ترین ہیں۔

سماجی میل جول

لوگوں سے مضبوط تعلق ڈیمینشیا کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ ہائی بلڈ پریشر سے بھی تحفظ ملتا ہے۔

اسپرین سے مدد لیں

کچھ مشاہداتی تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملتا ہے کہ کم مقدار میں اسپرین کا استعمال ڈیمینشیا کا خطرہ کم کرتا ہے، تاہم استعمال سے قبل ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔

سر کو چوٹوں سے بچائیں

معتدل سے سنگین سر کی انجریز ے دماغی افعال میں تنزلی کا خطرہ بڑھتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024