• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

لاہور: بچی کا قتل کے بعد ریپ، ملزمان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ

شائع January 2, 2021
دوران سماعت تفتیشی افسر نے ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے پر معذوری ظاہر کی— فوٹو: شٹر اسٹاک
دوران سماعت تفتیشی افسر نے ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے پر معذوری ظاہر کی— فوٹو: شٹر اسٹاک

لاہور کی ضلعی عدالت نے 7 سالہ بچی کو قتل کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 دن کی توسیع کردی۔

واضح رہے 29 دسمبر کو لاہور پولیس کے تفتیشی ونگ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شارق جمال نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ملزمان رضوان یوسف نے اپنے دوست اللہ دتا کے ساتھ مل کر محلاں ول علاقے کے ایک گاؤں میں اپنی 7 سالہ کزن کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کا ریپ کیا تھا۔

ہفتہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد عمران مظہر نے کیس پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں: لاہور: بچی کا قتل کے بعد ریپ، ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

فراہم کردہ معلومات کے مطابق پولیس نے مقدمے میں ملزمان کے خلاف بدفعلی کی دفعات بھی شامل کردیں۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے پر معذوری ظاہر کی اور مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ سماعت پر وکلا کی جانب سے ملزمان پر تشدد کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو خدشہ ظاہر کیا کہ آج بھی ملزمان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا جاسکتا تھا۔

تاہم تفتیشی افسر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزمان گاڑی میں موجود ہیں اور عدالت ریمانڈ منظور کرے۔

جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو کمرہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: 7 سالہ بچی کا قتل کے بعد ریپ، کزن گرفتار

عدالتی حکم پر تفتیشی افسر نے ملزمان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے ایک مرتبہ پھر دلائل دیے کہ ملزمان نے اپنا جرم چھپانے اور پکڑے جانے کے ڈر سے بچی کو گلا دبا کر قتل کیا تھا۔

علاوہ ازیں تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزمان نے ننھی بچی کو اغوا کر کے قتل کیا اور زیادتی کی۔

تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم رضوان اور اللہ دتا کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔

خیال رہے کہ مذکورہ واقعے سے متعلق پولیس نے بتایا تھا کہ پہلے بچی کے والدین کو لگا کہ وہ قرآن پڑھنے مدرسے گئی ہے، تاہم جب کچھ گھنٹوں تک وہ واپس نہ آئی تو انہوں نے پولیس سے رجوع کیا۔

مزید پڑھیں: مظفر گڑھ: 5 سالہ بچی کے ساتھ ریپ کرنے والا ملزم گرفتار

بعد ازاں پولیس نے اس معاملے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے گھر سے چند گز کے فاصلے پر ایک تالاب سے بچی کی لاش برآمد کرلی۔

دوسری جانب بچی کے والد نے رپورٹر کو بتایا تھا کہ وہ بچی کو رضوان سے اس کے 'بُرے کردار' کی وجہ سے دور رکھتے تھے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ایک مشترکہ گھر میں رہائش پذیر ہیں اور کئی مرتبہ انہوں نے رضوان کو اپنی کم سن بیٹی سے دور رہنے کا کہا تھا، ساتھ ہی انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار ملزم نے وہی کیا جس کا انہیں خطرہ تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024