• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

تنہا تصویر شیئر کرنے کے بعد صنم جنگ کی طلاق کی افواہیں

شائع January 2, 2021
اداکارہ نے افواہیں پھیلانے والوں کو کوئی جواب نہیں دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے افواہیں پھیلانے والوں کو کوئی جواب نہیں دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سال 2020 کے اختتام پر اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے سلطان اور گلوکار فرحان سعید و ان کی اہلیہ اداکارہ عروہ حسین کے درمیان علیحدگی کی خبریں وائرل ہوئی تھیں۔

اور اب سال 2021 کا آغاز ہوتے ہی اداکارہ و میزبان صنم جنگ اور ان کے شوہر کے درمیان طلاق کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فیروز خان اور علیزے سلطان نے بھی اپنی علیحدگی و طلاق کی افواہوں پر کوئی بھی وضاحت نہیں کی تھی۔

اور نہ ہی گلوکار فرحان سعید و اداکارہ عروہ حسین نے اپنی علیحدگی سے متعلق کوئی وضاحت جاری کی تھی اور تاحال دونوں جوڑوں نے ایک ساتھ سوشل میڈیا پر بھی تصاویر شیئر نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: صنم جنگ کے گھر بیٹی کی پیدائش

جہاں فرحان سعید و عروہ حسین اور فیروز خان و علیزے سلطان کے درمیان علیحدگی کی تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی، وہیں اب اداکارہ صنم جنگ کی طلاق کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

صنم جنگ کی طلاق کی خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں، جب انہوں نے یکم جنوری 2021 کو انسٹاگرام پر اپنی تنہا تصویر شیئر کی۔

اداکارہ نے کافی پینے کی اپنی تنہا تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ صوفے پر بیٹھ کر کافی پیتے ہوئے 2020 کو الوداع اور 2021 کو خوش آمدید کر رہی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے دعا کی کہ نیا سال سب کے لیے بہتر اور خوشیوں بھرا ثابت ہو اور ساتھ ہی انہوں نے مثبت سوچ جیسے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

تاہم اداکارہ کی جانب سے تنہا تصویر شیئر کیے جانے پر جلد ہی مداحوں نے سوالات کرنا شروع کیے کہ ان کے دیگر اہل خانہ کہاں ہیں اور بعض افراد نے تو سوال کیا کہ کیا ان کی بھی طلاق ہوگئی؟

اداکارہ کی تنہا تصاویر پر مداحوں نے کمنٹس کرنا شروع کردیے اور اندازوں سے دعوے کیے کہ صنم جنگ کی بھی طلاق ہوچکی ہے۔

جہاں بعض مداحوں نے اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا واقعی آپ کی طلاق ہوگئی ہے، وہیں بعض مداحوں نے سوال کرنے والے افراد کو جواب دیا کہ انہوں نے بھی سنا ہے کہ اداکارہ کی طلاق ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: بچے کی پیدائش کے بعد صنم جنگ نے کس کی مدد سے اپنا وزن کم کیا؟

صنم جنگ کی تصویر پر طلاق سے متعلق کمنٹس کرنے والے بعض مداحوں کے کمنٹس ہٹادیے گئے، تاہم اس باوجود لوگ ان کی تصویر پر طلاق سے متعلق کمنٹس کرتے دکھائی دیے۔

اداکارہ کی تصویر پر مداحوں کی جانب سے طلاق سے متعلق کمنٹس کیے جانے کے بعد بعض یوٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا پیجز نے بھی صنم جنگ کی طلاق کی افواہوں کی خبریں شائع کیں۔

طلاق کی افواہیں پھیلنے کے بعد اداکارہ نے فوری طور پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔

خیال رہے کہ صنم جنگ نے 2016 کے آغاز میں سید عبدل قسام جعفری سے شادی کی تھی، جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔

صنم جنگ کو شوہر سے پہلی بیٹی 2016 کے اختتام پر ہی ہوئی تھی اور گزشتہ برس اداکارہ اور ان کی بیٹی الایا جعفری میں کورونا کی تشخیص بھی ہوئی تھی، تاہم دونوں 2 ہفتوں میں صحت یاب ہوگئی تھیں۔

صنم جنگ نے ایک اشتہار میں کام کرکے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے 2008 میں پلے ٹی وی پر وی جے کی حیثیت سے کام کیا، صنم کو 2010 میں آگ ٹی وی سے وی جے کی آفر بھی موصول ہوئی جسے انھوں نے قبول کرلیا۔

صنم نے اپنے کیریئر میں متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا، جن میں 'دل مضطر'، 'محبت صبح کا ستارہ'، 'میرے ہم دم میرے دوست' اور 'الوداع' شامل ہیں۔

انہیں ڈراموں کے علاوہ بولی وڈ میں ایک فلم کی آفر بھی موصول ہوئی، تاہم انہوں نے فلموں میں کام کرنے سے معذرت کی اور انہیں ان کے مارننگ شو کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (1) بند ہیں

Nadeem Ahmad Jan 02, 2021 06:43pm
خدا کرے سب ٹھیک ہو۔ مگر اکثر میڈیا کی دنیا میں تعلق ٹوٹ جاتے ہیں اس کی وجہ انتہا کی مصروف زندگی، پیسے کے فراوانی اور شہرت قریبی رشتوں کو بھی نظر انداز ہوجاتے ہیں ہر رشتے کے اپنے حقوق ہیں۔ اور تلخیاں جب بڑھتی ہیں تو اکثر بڑھتی ہی چلی جاتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024