• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ماڈل فروا علی کاظمی حمل ضائع ہوجانے پر غم زدہ

شائع January 2, 2021
ماڈل کے مطابق ان کا تین ماہ کا حمل ضائع ہوا—فوٹو: انسٹاگرام
ماڈل کے مطابق ان کا تین ماہ کا حمل ضائع ہوا—فوٹو: انسٹاگرام

ماں بننا تقریباً ہر عورت کا خواب ہوتا ہے، تاہم اگر بعض پیچیدگیوں کے باعث کسی خاتون کا حمل ضائع ہوجائے تو یقیناً وہ درد کا شکار ہوجائیں گی۔

ایسے ہی درد کا شکار ماڈل فروا علی کاظمی بھی ہوئیں، جنہوں نے سال 2021 کے پہلے ہی دن انکشاف کیا کہ 2020 میں ان کا تین ماہ کا حمل ضائع ہوگیا۔

ماڈل فروا علی کاظمی اکتوبر 2020 میں کورونا کا شکار بھی ہوگئی تھیں، تاہم اب انہوں نے پچھلے سال کے اپنے سب سے بڑے غم پر بات کرکے خواتین کو حوصلہ دیا ہے کہ اگر ان کے ساتھ بھی حمل کے دوران کوئی پیچیدگیاں آجائیں تو وہ بھی ان پر کھل کر بات کریں۔

ماڈل نے اپنی لمبی انسٹاگرام پوسٹ میں دو ایکسرے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے حمل ضائع ہونے کی تفصیلات لکھیں، جن کے مطابق ان کا حمل تیسرے مہینے ضائع ہوا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فروا علی کاظمی نے لکھا کہ انہیں امید تھی کہ وہ 7 ماہ بعد اپنے بچے کو گھر لے آئیں گی، لیکن اگلے ہی روز انہیں معلوم ہوا کہ ان کے پیٹ میں پلنے والے جنین کے دل نے تین ماہ بعد بھی دھڑکنا شروع نہیں کیا اور پھر ایسی ہی بعض پیچیدگیوں کے باعث ان کا حمل ضائع ہوگیا۔

انہوں نے لکھا کہ وہ اس ضمن میں کسی اور موقع پر تفصیلی پوسٹ لکھیں گی۔

فروا علی کاظمی نے کہا کہ حمل کا ضائع ہوجانا یا حمل نہ ٹھہرنا ایسے موضوعات ہیں جن پر خواتین بات نہیں کر پاتیں اور ان موضوعات پر بات کرنا آسان بھی نہیں ہے لیکن خواتین کو ایسے واقعات پر اب کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا کا شکار

فروا علی کاظمی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کبھی پیدا نہ ہونے والے بچے کے لیے پیار بھرے خطوط بھی لکھے تھے اور اب وہ ان خطوط کی طرف دیکھنے کی ہمت بھی نہیں کرتیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے سال نو کے حوالے سے کہا کہ اگرچہ پچھلے سال نے ہمیں کوئی ایسا موقع نہیں دیا کہ ہم خوشی سے نئے سال کو خوش آمدید کہہ سکیں لیکن اس کے باوجود ہمیں مثبت رہنا چاہیے اور مستقبل کے اچھے ہونے کی امید رکھنی چاہیے۔

پوسٹ کے آخر میں انہوں سب کے لیے دعا کی کہ 2021 سب کو خوشیاں عطا کرے۔

فروا علی کاظمی کی پوسٹ پر کئی مداحوں اور اہم شخصیات نے کمنٹ کرکے ان کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا اور انہیں بہادر بھی قرار دیا۔

خیال رہے کہ فروا علی کاظمی نے میر علی احمد کے ساتھ چند سال قبل شادی کی تھی اور یکم دسمبر 2020 کو انہوں نے شادی کی سالگرہ پر شوہر کے ساتھ رومانوی تصویر شیئر کرکے اپنے شریک حیات کو سالگرہ کی مبارک بھی دی تھی۔

اگرچہ فروا علی کاظمی نے حمل ضائع ہونے کا اعتراف کیا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کا حمل کب ضائع ہوا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024