• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

علی ظفر اور آئمہ بیگ کا رومانوی گانا 'وے ماہیا' ریلیز ہوتے ہی مقبول

دونوں فنکاروں کی جانب سے سالِ نو پر گانا ریلیز کرکے مداحوں کو نئے سال کا تحفہ دیا گیا ہے—فوٹو:اسکرین شاٹ
دونوں فنکاروں کی جانب سے سالِ نو پر گانا ریلیز کرکے مداحوں کو نئے سال کا تحفہ دیا گیا ہے—فوٹو:اسکرین شاٹ

پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے سالِ نو کے موقع پر مداحوں کے لیے نیا گانا 'وے ماہیا' ریلیز کردیا۔

دونوں فنکاروں کی جانب سے سالِ نو پر گانا ریلیز کرکے مداحوں کو نئے سال کا تحفہ دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں علی ظفر نے 'وے ماہیا' کا ٹیزر جاری کیا تھا جس میں وہ گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ موجود تھے۔

مزید پڑھیں: علی ظفر اور آئمہ بیگ سالِ نو پر مداحوں کیلئے کیا لارہے ہیں؟

ویڈیو میں علی ظفر اور آئمہ بیگ کو برف پوش پہاڑوں میں ملتے اور بچھڑتے دکھایا گیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس کے ساتھ ہی ٹیزر میں علی ظفر کی آواز بھی شامل ہے جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ 'ٹوٹ جاتے ہیں دل عشق کے درباروں میں، لوٹ جاتے ہیں عاشق برف کے انگاروں میں، سنا ہے ڈھونڈنے سے خدا بھی مل جاتا ہے، شاید ہم بھی مل جائیں اک دن تمہیں ٹوٹے ہوئے ستاروں میں'۔

اپنی پوسٹس میں علی ظفر اور آئمہ بیگ نے بتایا تھا کہ 'وے ماہیا' کو سالِ نو کے موقع پر یکم جنوری 2021 کو ریلیز کیا جائے گا اور آج شام میں انہوں نے یہ گانا ریلیز کردیا۔

وے ماہیا کا آغاز علی ظفر کے انہی بولوں سے کیا گیا ہے جس میں وہ برف پوش پہاڑوں میں اداس بیٹھے دکھائی دیتے ہیں۔

علی ظفر اور آئمہ بیگ کے پہلے ڈوئٹ سانگ کی ہدایات عدنان قاضی نے دی ہیں جبکہ اس کی شاعری حسن بادشاہ نے ترتیب دی ہے۔

گلوکار علی ظفر نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں اپنا گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا یہ میری طرف سے تمام محبت کرنے والوں کو خراض تحسین ہے جو تمام مشکلات کے باوجود ایک دوسرے کو پالیتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دوسری جانب آئمہ بیگ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں اپنے گانے کی ویڈیو جاری کی۔

دونوں کے اس نئے گانے کو مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور اس کی یوٹیوب ویڈیو کو صرف 2 گھنٹے میں 68 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاسکتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

علی ظفر اور آئمہ بیگ کے اس رومانوی گانے کی شوٹنگ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں کی گئی ہے جہاں ہر سُو پہاڑوں نے سفید برف کی چادر اوڑھی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کے گانے 'بھائی حاضر ہے' کا ٹیزر جاری

اس گانے کی شوٹنگ کے حوالے سے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ ' عدنان کاظمی بہت تخلیقی کام کرتے ہیں، ان کے ساتھ کام کرکے بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے کہا کہ گانے میں قدرتی مناظر کی موجودگی ڈائریکٹر کی تخلیقی صلاحیتوں اور ان کی خوبصورت مناظر سے محبت کی عکاس ہے۔

دوسری جانب گانے کے حوالے سے آئمہ بیگ نے کہا کہ انہیں گانے کی شوٹنگ بہت خوبصورت جگہ پر کی گئی اور وہاں بہت زیادہ ٹھنڈ بھی تھی۔

انہوں نے علی ظفر کے ساتھ گانے کی شوٹنگ ٹیم اور ہدایت کار کی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024