• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: بحریہ ٹاؤن میں نوجوان کی ماں اور ملازم کو گولی مار کر خودکشی

شائع January 1, 2021 اپ ڈیٹ January 2, 2021
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے سپر ہائی وے پر واقع بحریہ ٹاؤن میں 27 سالہ نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنی والدہ اور گھریلو ملازم کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ 27 سالہ شمائل حیات نے بحریہ ٹاؤن میں اپنے گھر میں والدہ اور گھریلو ملازم پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نے بعد ازاں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ماں نے 3 بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی

ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ شمائل حیات کی حالت تشویش ناک تھی اور وہ بعد ازاں دم توڑ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

خاندان کے ارکان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ضروری قانونی کارروائی کے لیے تینوں لاشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گڈاپ میں شہری کا قتل

پولیس کے مطابق گڈاپ سٹی میں نامعلوم افراد نے 28 سالہ شہری کو گولی مار قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ موٹروے-9 میں لکی سیمنٹ کے قریب جھاڑیوں سے لاش برآمد ہوئی اور شناخت نواز علی کے نام سے ہوئی۔

ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا۔

پولیس کے مطابق ملیر کنٹونمنٹ سے 84 سالہ بزرگ کی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیشن ہیڈکوارٹرز ملیر کینٹ کے عقب میں حیدر آباد لائنز کوارٹرز سے لاش برآمد ہوئی اور اس کی شناخت زمان خان کے نام سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: کراچی: ڈیفنس میں 'گھریلو تنازع' پر خاتون ڈاکٹر کی 'خودکشی'

لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ بزرگ کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ گھر پہنچے تو والد کو چارپائی پر مردہ حالت میں پایا اور ان کی لاش جھلسی ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے کہ جلنے کا واقعہ کیسے پیش آیا اور اس کی ممکنہ وجوہات کیا ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024