• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بابر اعظم سال کے سب سے قابل قدر اور وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر قرار

شائع January 1, 2021
بابر اعظم نے تینوں طرز کی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا — فائل فوٹو / اے ایف پی
بابر اعظم نے تینوں طرز کی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا — فائل فوٹو / اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سال کا سب سے قابل قدر کھلاڑی قرار دے دیا گیا، جبکہ انہوں نے وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

بابر اعظم نے تینوں طرز کی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 'پی سی بی ایوارڈ 2020' کا اعلان کردیا جس کے بعد مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم کی قیادت کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ سال پانچ ٹیسٹ میچز میں 4 نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ وکٹوں کے پیچھے 12 شکار بھی کیے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر فواد عالم کو بہترین انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی ایوارڈز تقریب، فخر زمان ’بیسٹ پرفارمر‘

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض کو ویمنز کرکٹ آف دی ایئر جبکہ 19 سالہ فاطمہ ثنا کو ایمرجنگ ویمنز کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔

17 سال نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو سال کا بہترین ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

وہ 8 ٹیسٹ میچز میں 20 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جس میں گزشتہ سال بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں کی گئی ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔

ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ خیبر پختونخوا کے کامران غلام نے جیتا، وہ رواں سیزن کے دوران قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں ایک ہزار رنز بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: جب بابر اعظم کی شاندار پرفارمنس نے ٹیم کو فتح دلائی

پی سی بی کی جانب سے پاکستان انڈر 19 اور پاکستان شاہینز کے کپتان روحیل نذیر کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

میچ ریفریز اور 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز نے آصف یعقوب کو امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا۔

اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کی بات کی جائے تو پاکستان کے دورے پر آئی بنگلہ دیشی ٹیم کو ٹی20 سیریز میں شکست دینے کے بعد ان کے ڈریسنگ روم کا دورہ کرنے کے جذبہ خیر سگالی کے عمل کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے دوران خصوصی ٹرافیوں سے نوازا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024