• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نئے سال کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست کاروباری سرگرمی

شائع January 1, 2021 اپ ڈیٹ January 2, 2021
گزشتہ روز سال 2020 کے اختتام پر حصص 30 ماہ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا — فائل فوٹو: اے ایف پی
گزشتہ روز سال 2020 کے اختتام پر حصص 30 ماہ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا — فائل فوٹو: اے ایف پی

نئے سال کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار 119 پوائنٹس تک اضافہ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں دن کا آغاز 43 ہزار 755 پوائنٹس پر ہوا اور صبح ساڑھے 11 بجے کے قریب 918 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 673 پر آگیا تھا، سال 2020 کے اختتام پر حصص 30 ماہ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: مکمل لاک ڈاؤن کے خدشات: اسٹاک مارکیٹ میں 555 پوائنٹس کی کمی

مارکیٹ میں جمعے کی وقفے کے بعد انڈیکس میں مزید تیزی آئی اور یہ دن کی بلند ترین سطح 44 ہزار 875 تک پہنچ گیا، دوپہر 2 بج کر 38 منٹ تک ایک ہزار 119 پوائنٹس (2.5 فیصد) کا اضافہ ہوا تھا۔

بعد ازاں پوائنٹس میں تیزی سے کمی آئی اور دن کا اختتام 44 ہزار 435 پوائنٹس پر ہوا اور جتنا اضافہ ہوا تھا اس میں 679.42 پوائنٹس (1.55 فیصد) کی کمی آئی۔

اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈپٹی ہیڈ ریسرچ علی اصغر پونا والا نے ڈان ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں اس اضافے کی وجہ یہ توقع ہو سکتی ہے کہ بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں لیکویڈیٹی بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ زیادہ تر مارکیٹ کے بارے میں جاری گفتگو کی وجہ سے ہوا جو توانائی کے شعبے میں بہتر لیکویڈیٹی کی نشاندہی کر رہی ہے جہاں نومبر اور دسمبر میں کی گئی منظوری معمول سے کہیں زیادہ رہی۔

انہوں نے کہا کہ اس نے نظر انداز کیے گئے آزاد بجلی پیدا کرنے والے اداروں (آئی پی پیز) اور ریاستی تیل کی مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) میں تیزی کے جذبات کو ہوا دی گئی جہاں یہ دونوں قرضوں سے متعلق واجبات سے متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملہ، تمام 4 دہشت گرد ہلاک

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی شرائط کے تحت صارفین کے لیے بنیادی نرخوں میں ممکنہ اضافے سے لیکویڈیٹی میں مزید بہتری آئے گی۔

جمعرات کو بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2020 کے اختتام پر 43 ہزار 755 پر بند ہوا جو 17 دسمبر کو دیکھے گئے 43ہزار 767 پوائنٹس اور 30 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب تھا۔

سالانہ بنیادوں پر انڈیکس نے 7 فیصد ریٹرن فراہم کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024