• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

2021 کے پہلے بچے کی سال شروع ہونے کے 7 سیکنڈ بعد پیدائش

شائع January 1, 2021
نیوزی لینڈ میں سال کے پہلے بچی کی پیدائش 12 بج کر 12 منٹ پو ہوئی—فوٹو: اسٹف ڈاٹ کو
نیوزی لینڈ میں سال کے پہلے بچی کی پیدائش 12 بج کر 12 منٹ پو ہوئی—فوٹو: اسٹف ڈاٹ کو

بچوں کی صحت، تعلیم و نشو و نما سے متعلق کام کرنے والے اقوام متحدہ (یو این) کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشنز چلڈرنز فنڈ (یونیسیف) کے اندازوں کے مطابق اس بار سال نو کے موقع پر دنیا بھر میں 3 لاکھ ہزار بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

یہ تمام بچے سال کے پہلے دن میں دنیا بھر میں پیدا ہوں گے جب کہ صرف پاکستان میں ہی سال کے پہلے دن 14 ہزار بچوں کی پیدائش کا امکان ہے۔

لیکن ہم آپ کو یہاں سال 2021 میں پیدا ہونے والے پہلے بچے سمیت ان بچوں سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کر رہے ہیں، جو نیا سال شروع ہونے کے 7 سیکنڈ سے لے کر 15 منٹ کے اندر پیدا ہوئے۔

نئے سال کا آغاز دنیا میں سب سے پہلے وسطی بحریہ اوقیانوس، بحرالکاحل اور مائیکرونیشیا کے علاقوں میں ہوتا، جہاں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا جیسے ممالک بھی واقع ہیں اور سال کے ابتدائی واقعات بھی وہیں رپورٹ ہوتے ہیں۔

ان خطوں یا ممالک میں پاکستان سے کم از کم 8 گھنٹے قبل ہی نیا سال شروع ہوجاتا ہے۔

نشریاتی ادارے پیسفک ڈیلی نیوز کے مطابق بحرالکاحل کے خطے مائیکرونیشیا کی جزیرے نما ریاست گوام میں سال 2021 کا پہلا بچہ پیدا ہوا، جو کہ نیا سال شروع ہونے کے محض 7 سیکنڈ بعد پیدا ہوا۔

گوام اگرچہ بحرالکاحل میں واقع ہے، تاہم وہ امریکا کے زیر انتظام ایک خود مختار ریاست ہے اور اس کا شمار امریکی ریاستوں میں نہیں ہوتا۔

جس وقت گوام میں سال 2021 کا پہلا بچہ پیدا ہوا، اس وقت امریکا میں 2020 کا آخری دن تھا۔

اسی طرح سال 2021 کا نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والے پہلا بچہ نیا سال شروع ہونے کے محض 12 منٹ بعد پیدا ہوا۔

نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والا پہلا بچہ والدہ کے ہمراہ—فوٹو: اسٹٖف ڈاٹ کو
نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والا پہلا بچہ والدہ کے ہمراہ—فوٹو: اسٹٖف ڈاٹ کو

نیوزی لینڈ کی ویب سائٹ اسٹف ڈاٹ کو کے مطابق نیا سال شروع ہونے کے محض 12 منٹ بعد ریاست تاراناکی کے شہر ہویرا میں ملک کے پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔

نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا معروف ملک ہے، جہاں نیا سال سب سے پہلے شروع ہوتا ہے، اس لیے زیادہ تر لوگ وہیں پیدا ہونے والے بچے کو نئے سال میں پیدا ہونے والے پہلے بچے کے طور پر بھی جانتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ ملک کا پہلا بچہ نیا سال شروع ہونے کے محض 12 منٹ بعد رات کو 12 بج کر 12 منٹ پر پیدا ہوا، تاہم جلد ہی دوسرے بچے کی پیدائش بھی ہوئی اور 5 منٹ کے وقفے کےبعد وہاں ایک اور بچہ بھی دنیا میں آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئے سال میں پہلے لڑکے کی پیدائش ہوئی جب کہ 12 بج کر 17 منٹ میں تاراناکی ریاست کے ایک اور ہسپتال میں ایک لڑکی کی پیدائش ہوئی۔

اسی طرح دارالحکومت آکلینڈ کے ایک ہسپتال میں 12 بج کر 45 منٹ میں نئے سال کے تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی اور وہاں بھی لڑکی پیدا ہوئیں۔

نیوزی لینڈ کے بعد نئے سال کا آغاز روس کے بحرالکاحل میں موجود جزائر میں ہوا، جس کے بعد نئے سال کا آغاز آسٹریلیا میں ہوا اور وہاں بھی ممکنہ طور پر کچھ بچوں کی پیدائش نئے سال کے پہلے 30 منٹ میں ہی ہوئی ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024