• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شوبز شخصیات 2021 کے بہتر ہونے کے لیے پر امید

شائع January 1, 2021
پاکستان سمیت بھارت میں بھی جوش سے نئے سال کا استقبال کیا گیا—فوٹو:  اے پی/ بھارت کا شہر احمد آباد
پاکستان سمیت بھارت میں بھی جوش سے نئے سال کا استقبال کیا گیا—فوٹو: اے پی/ بھارت کا شہر احمد آباد

سال 2020 تمام تر مسائل اور مایوسیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور دنیا بھر میں سال 2021 کا اس امید سے استقبال کیا گیا کہ نیا سال گزشتہ سے بہتر ہوگا۔

سال 2021 سے دیگر شعبہ جات کی شخصیات کی طرح شوبز شخصیات کو بھی کافی توقعات ہیں اور انہیں بھی یقین ہے کہ یہ سال پچھلے سے بہتر ہوگا اور اسی امید پر انہوں نے مداحوں کو بھی نئے سال کی مبارک باد پیش کی۔

شوبز شخصیات نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے سال 2020 کو الوداع جب کہ 2021 کو خوش آمدید کہنے سمیت اپنے مداحوں کو بھی نئے سال کی مبارک باد پیش کی۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گھڑیال کی سوئیاں نئے سال کی آمد کا بتا رہی ہیں کیا لوگ بھی 2021 کو خوش آمدید کے لیے تیار ہیں؟

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ سونیا حسین نے بھی سال 2021 کے اچھے ہونے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ وہ دعاگو ہیں کہ نیا سال سب کے لیے اچھا، پر امید اور بہتر ثابت ہوئے۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے سال 2020 کو مشکل ترین سال قرار بھی دیا اور لکھا کہ 2020 نے ہمیں سکھایا کہ پلک جھپک میں سب کچھ تبدیل ہوسکتا ہے اور عالمی وبا ہماری سوچ کو مستقل بنیادوں پر تبدیل کرنے کے لیے آئی اور ہم نے اس سال سے بہت کچھ سیکھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ عائشہ عمر نے بھی سال نو کے موقع پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے نئے سال کے بہتر گزرنےکی امید کا اظہار کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ زارا نور عباس نے بھی سال نو کے موقع پر اپنی لمبی چوڑی انسٹاگرام پوسٹ میں جہاں 2021 کے بہتر ثابت ہونے کی امید کا اظہار کیا، وہیں انہوں نے 2020 کو مشکل سال قرار دینے سمیت اسے بہت کچھ سکھانے والا سال بھی قرار دیا۔

اداکارہ نے مداحوں کو پیغام دیا کہ وہ 2020 کے آخری پیغام میں لوگوں کو یہ کہنا چاہتی ہیں کہ وہ 2020 کے مسائل کو بھلا کر 2021 کو خوش آمدید کہیں اور پچھلے سال سے سیکھ کر آگے بڑھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے سال 2020 کا شکریہ بھی ادا کیا اور مداحوں کو پیغام دیا کہ خدا کے سوا ہر کسی کی محبت کو زوال ہے اور انہوں نے نعمتوں پر رب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

موسیقار روحیل حیات نے بھی اپنی مختصر ٹوئٹ میں مداحوں کو نئے سال کی مبارک باد پیش کی۔

گلوکار شہزاد رائے نے بھی سال نو کے موقع پر مداحوں کو مبارک باد پیش کی، تاہم ساتھ ہی انہوں نے نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے ہونے والے جشن کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ انہیں ایسا لگ رہا ہے جیسے ان کے گھر کے باہر تیسری عالمی جنگ ہو رہی ہے۔

سینیئر اداکارہ سکینہ سموں نےبھی سال 2021 کو خوش آمدید کہتے ہوئے صوفی شاعر رومی کی سطر لکھی کہ محبت آپ اور اس دنیا کی ہر چیز کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024