• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

زندگی کا اٹوٹ حصہ بننے پر عائزہ خان شوہر کی شکر گزار

شائع January 1, 2021
اداکارہ نے شوہر سے ہمیشہ محبت کرتے رہنے کا عزم بھی کیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے شوہر سے ہمیشہ محبت کرتے رہنے کا عزم بھی کیا—فوٹو: انسٹاگرام

شوہر اور بیوی کا رشتہ یقینی طور پر زندگی کے سب سے بہترین، خوبصورت، پرسکون، بڑے اور اہم ترین رشتوں میں ہوتا ہے اور اسی وجہ سے ہی میاں اور بیوی کو دو جسم ایک جان کہا جاتا ہے۔

تاہم بعض افراد اپنے شریک حیات کی محبت میں اتنے بھی گرفتار ہوجاتے ہیں کہ وہ زندگی پر ان کے شکر گزار رہتے ہیں کہ وہ انہوں نے ان کا انتخاب کیا۔

ایسے ہی افراد میں اداکارہ عائزہ خان بھی شامل ہیں، جو زندگی کا اٹوٹ حصہ بننے اور ان کا انتخاب کرنے پر اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کی شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کا ذاتی زندگی کے حوالے سے حیران کن انکشاف

اداکارہ عائزہ خان نے سال 2020 کے اختتام پر انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ رومانوی تصویر شیئر کرتے ہوئے زندگی کا اٹوٹ حصہ بننے پر شوہر کا شکریہ ادا کرنے سمیت ان کی محبت کا اعتراف بھی کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

عائزہ خان نے شوہر کی محبت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اور اہل خانہ کے دیگر افراد کو جب بھی ان کی ضرورت پڑی، انہوں نے ان کا ساتھ دیا اور ساتھ ہی کہا کہ زندگی کے ہر لمحے میں انہیں ان کے ساتھ کی ضرورت پڑتی ہے۔

عائزہ خان نے مختصر پوسٹ میں لکھا کہ ان کے پاس ایسے الفاظ نہیں، جن کی مدد سے وہ شوہر کی محبت کو بیان کر سکیں۔

مزید پڑھیں: دانش تیمور نے عائزہ کو شادی کی پیشکش کیسے کی؟

اداکارہ نے زندگی میں خوشیاں بھرنے اور لانے پر شوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ ان سے ہمیشہ پیار کرتی رہیں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے شوہر کے ساتھ اور محبت کو سال 2020 کا خوبصورت اختتام قرار دیتے ہوئے نئے سال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی مداحوں کو بھی نئے سال کی مبارک باد پیش کی۔

شوہر کے ساتھ رومانوی تصویر شیئر کرنے اور ان کے لیے محبت کا اظہار کرنے پر مداحوں نے عائزہ خان کی تعریفیں کیں اور جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

جوڑے کی شادی کو 6 سال گزر گئے ہیں اور انہیں دو بچے بھی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
جوڑے کی شادی کو 6 سال گزر گئے ہیں اور انہیں دو بچے بھی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

خیال رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی 2014 میں ہوئی تھی اور ان دونوں کے دو بچے حورین اور ریان ہی۔

عائزہ خان اور دانش تیمور ایک ساتھ کئی پروجیکٹس میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں جبکہ متعدد انٹرویوز میں یہ دونوں ایک دوسرے کو سراہتے نظر آتے ہیں۔

عائزہ اور دانش 'ساری بھول ہماری تھی' اور 'جب وی ویڈ' جیسے پروجیکٹس میں اکٹھے کام کرچکے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024