• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

حمل سے متعلق سب سے بڑا مفروضہ 2 افراد کیلئے کھانا کھانا ہے، انوشکا شرما

شائع December 31, 2020 اپ ڈیٹ January 1, 2021
انوشکا شرما اپنی تمام تر مصروفیات ترک  کرکے آنے والے بچے کو خوش آمدید کہنے کے لیے گھر کو سنوارنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں — فوٹو:انسٹاگرام
انوشکا شرما اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے آنے والے بچے کو خوش آمدید کہنے کے لیے گھر کو سنوارنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں — فوٹو:انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کی تھی اور انہوں نے رواں برس اگست میں بتایا تھا کہ ان کے ہاں اگلے سال جنوری میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے مداحوں کو ٰیہ خوشخبری دی تھی۔

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنی پوسٹس میں لکھا تھا کہ 'اور پھر ہم 3 ہیں'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دوسری جانب بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بھی اسی کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی اور بتایا تھا کہ ان کے ہاں جنوری 2021 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

اب ووگ انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انوشکا شرما نے حمل کے تجربے سے گزرنے سے متعلق بات چیت کی۔

نومبر کے مہینے میں انڈین پریمیئر لیگ کے میچز کے بعد ویرات کوہلی کے ساتھ دبئی سے واپسی کے بعد انوشکا شرما کی کئی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

وائرل ہونے والی تصاویر میں وہ حمل سے متعلق مصنوعات کے اشتہارات کی شوٹنگ میں مصروف نظر آئی تھیں۔

اب انوشکا شرما اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے اپنے آنے والے بچے کو خوش آمدید کہنے کے لیے گھر کو سنوارنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ووگ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توانائی اپنے بچے کے لیے نرسری تیار کرنے اور گھر کو سنوارنے میں صَرف کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے شادی کرلی

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں اس وقت گھر کو سنوارنے پر مجبور ہوں، چاہے آپ حاملہ ہوں، میرا خیال ہے اس سال ہر کوئی ایسا کرنے پر مجبور ہوا۔

علاوہ ازیں انوشکا شرما نے کہا کہ صنفی دقیانوسی تصورات کو مسترد کرتے ہوئے میں نہیں مانتی کہ لڑکوں کو نیلا اور لڑکیوں کو گلابی رنگ پہننا چاہیے، نرسری میں سارے رنگ ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے اپنے آنے والے بچے کے لیے بنائی گئی نرسری کی تھیم جانوروں پر مبنی رکھی ہے کیونکہ وہ جانوروں کے حقوق کے حوالے سے آواز بھی اٹھاتی رہی ہیں۔

انوشکا شرما نے کہا کہ 'ویرات اور میں جانوروں سے محبت کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا بچہ بھی ان سے جڑے، وہ (جانور) ہماری زندگیوں کا بڑا حصہ ہیں اور ہم مانتے ہیں کہ وہ بچوں کو مہربانی اور شفقت سکھا سکتے ہیں۔

عالمی وبا کے دوران حمل سے گزرنے سے متعلق انوشکا شرما نے کہا کہ 'اب ہم سب اس کے عادی ہوگئے ہیں، گھروں کے اندر رہنا ایک طرح معمول بن گیا ہے لیکن مجھے زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت تھی'۔

مزید پڑھیں: ’ اداکارہ شادی کرتی ہے تو اگلا سوال حاملہ ہونے سے متعلق پوچھا جاتا ہے‘

انہوں نے کہا کہ دبئی جانا اچھا رہا لیکن وہاں بھی بہت زیادہ احتیاط کرنا پڑا لیکن اب میں صرف اپنے والدین سے ملاقات کر رہی ہوں اور ایک طویل عرصے سے دوستوں سے نہیں ملی۔

انوشکا شرما نے بتایا کہ حمل کے ابتدائی 3 ماہ میں وہ ٹوسٹ اور کریکرز کھارہی تھیں اور جب وہ ختم ہوئے تو انہیں وڑا پاؤ اور بھیل پوری کھانے کا دل کرتا تھا لیکن ایسا زیادہ عرصہ نہیں ہوا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کیا اور کہا کہ حمل سے متعلق سب سے بڑا مفروضہ 2 افراد کے لیے کھانا کھانا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انوشکا شرما نے بتایا کہ بنگلورو کی ماہر غذائیت کی مشاورت سے انہوں نے حمل سے پہلے کھائی جانے والی خوراک سے ملتا جلتا ہی کھایا جس میں گلوٹین فری اور ویجیٹیرن غذا شامل تھی۔

خیال رہے کہ انوشکا شرما حمل کے دوران کافی فعال رہی ہیں، انہوں نے واک کے ساتھ ساتھ یوگا بھی کیا اور دبئی میں تھوڑی تیراکی بھی کی۔

بچے کی پیدائش کے بعد مستقبل میں بطور والدین ذمہ داریوں سے متعلق سوال سے متعلق انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ہم خود کو ماں یا باپ کے طور پر نہیں بلکہ خاندان کے طور پر دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ذمہ داریوں کو بانٹنے سے متعلق ہے، ابتدائی چند سالوں میں یہ فیصلہ کرسکتی ہوں کہ میں سال میں ایک یا 2 فلمز کروں جبکہ ویرات سال بھر کھیلتے ہیں، اس سب میں یہ اہم ہے کہ ہم ایک خاندان کے طور پر ایک ساتھ رہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024