• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عمران عباس نے علیزے شاہ سے شادی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا

شائع December 31, 2020
یہ رپورٹ کیا جارہا تھا کہ دونوں کی شادی کی  تیاریاں شروع ہوگئی ہیں — فوٹوز: انسٹاگرام
یہ رپورٹ کیا جارہا تھا کہ دونوں کی شادی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں — فوٹوز: انسٹاگرام

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر اداکار عمران عباس اور علیزے شاہ کی شادی کی افواہیں زیر گردش تھیں۔

مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز پر یہ رپورٹ کیا جارہا تھا کہ دونوں کی شادی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور ڈراموں کی یہ جوڑی حقیقی زندگی میں بھی ایک ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ علیزے شاہ اور عمران عباس نے ڈراما سیریل 'جو تو چاہے' میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور ناظرین کی جانب سے اس جوڑی کو بہت زیادہ سراہا بھی گیا تھا۔

مزید پڑھیں: عمران عباس کو شادی کے لیے کیسی لڑکی چاہیے؟

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر دونوں کی کچھ مزاحیہ ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد سے یہ خبریں زیر گردش کرنا شروع ہوئیں کہ عمران عباس جلد ہی علیزے شاہ سے شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

تاہم اب اداکار عمران عباس نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اسٹوری میں علیزے شاہ سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

انہوں نے علیزے شاہ سے شادی کے دعوے پر مبنی یوٹیوب ویڈیوز کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اسے مسترد کیا تھا۔

اداکار عمران عباس نے اسکرین شاٹ پوسٹ کرنے کے ساتھ ہی لکھا کہ اس ہفتے یوٹیوب پر بے بنیاد افواہیں گردش کرتی رہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

یاد رہے کہ عمران عباس نے 2019 میں ڈراما سیریل 'جو تو چاہے' میں علیزے شاہ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا اور سیٹ پر بنائی جانے والی دونوں کی ٹک ٹاک ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران عباس نے شادی اور محبت سے متعلق خاموشی توڑ دی

گزشتہ دنوں عمران عباس نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے تھے۔

عمران عباس سے مداحوں نے ان کی شادی، پسند کی لڑکی اور ان کی خوبصورتی سمیت ان کی تعلیم سے متعلق سوالات کیے اور اداکار نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے بیچلر تک تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

اداکار سے ایک صارف نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کی شادی دیکھنے کے خواہاں ہیں، جس پر اداکار نے ’می ٹو‘ لکھا، یعنی وہ خود بھی اپنی شادی دیکھنے کے خواہاں ہیں تاہم اب تک اداکار نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب اور کس سے شادی کریں گے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024