• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایمن اور منال خان کے والد انتقال کرگئے

شائع December 31, 2020
دونوں اداکاراؤں کے والد کے انتقال کی خبر اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری پوسٹس میں دی— فائل فوٹو: ٹوئٹر
دونوں اداکاراؤں کے والد کے انتقال کی خبر اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری پوسٹس میں دی— فائل فوٹو: ٹوئٹر

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی مقبول اداکاراؤں ایمن خان اور منال خان کے والد انتقال کر گئے۔

دونوں اداکاراؤں کے والد کے انتقال کی خبر ایمن خان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری پوسٹس میں دی۔

منیب بٹ نے فیس بک پوسٹ اور انسٹاگرام پر جاری اسٹوری کے ذریعے ایمن اور منال کے والد کے انتقال سے آگاہ کیا۔

اداکار منیب بٹ نے بتایا کہ ایمن اور منال کے والد انتقال کرگئے، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق جلد بتایا جائے گا۔

— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

خیال رہے کہ 19 دسمبر کو اداکارہ منال خان نے مداحوں سے والد کی صحتیابی کی دعا کرنے کی اپیل کی تھی۔

منال خان نے انسٹاگرام پر جاری اسٹوری میں کہا تھا کہ میرے والد کے لیے دعا کریں وہ شدید بیمار ہیں۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ منال خان کی جانب سے والد کی بیماری کی نوعیت سے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی تھی۔

ایمن اور منال خان کے والد کا نام مبین خان تھا اور وہ دونوں اداکاراؤں کی سوشل میڈیا پوسٹس میں بھی اکثر نظر آتے تھے۔

خیال رہے کہ 25 دسمبر کو پاکستانی ٹیلیویژن کی اداکاراؤں سارہ خان اور نور ظفر خان کے والد کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024