کابینہ کمیٹی نے فرنٹ لائن ورکرز کیلئے 10 لاکھ ویکسین کے حصول کی منظوری دے دی، اسد عمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی نے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے 10 لاکھ ویکسین کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے حصول کے لیے کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لیے ویکسین کے حصول کی منظوری دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کے ماہرین کی کمیٹی ویکسین کی منظوری دے گی اسے حاصل کی جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف ہے کہ ویکسین لگانے کا عمل 2021 کی پہلی سہ ماہی میں ہی شروع ہوجائے۔