• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

حدیقہ کیانی اور ہادیہ ہاشمی پہلی مرتبہ ایک ساتھ گلوکاری کیلئے تیار

شائع December 30, 2020
دونوں گلوکارائیں 'الہٰی' گانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی  جو 31 دسمبر کو ریلیز ہوگا—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں گلوکارائیں 'الہٰی' گانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی جو 31 دسمبر کو ریلیز ہوگا—فوٹو: انسٹاگرام

نیس کیفے بیسمنٹ سیزن 5 کے گانے 'بول ہو' سے لوگوں کو اپنی آواز کے جادو میں مبتلا کرنے والی ننھی ہادیہ کی گلوکاری کے چرچے اب تک ہیں۔

اور اب معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی اور 9 سالہ ہانیہ ہاشمی اپنے مداحوں کے لیے ایک ساتھ آنے والی میوزک ویڈیو پر کام کررہے ہیں۔

دونوں گلوکارائیں 'الہٰی' گانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی جسے اذان سمیع خان پروڈیوس کررہے ہیں اور اس کی موسیقی بھی انہوں نے ترتیب دی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی ننھی ہادیہ کا سونو نگم سے رابطہ

خیال رہے کہ پرے ہٹ لو فلم میں اذان سمیع کا گانا 'ہائے دل بیچارہ' بہت مقبول ہوا ہے۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے ٹیم کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار چونکہ ان کی سیٹ پر ہادیہ سے بہت اچھی بانڈنگ ہوگئی ہے۔

حدیقہ کیانی نے کہا کہ ' ہادیہ کو دیکھ کر میں اپنا آپ یاد کرتی ہوں کہ جب میں بچپن میں پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) پر مقابلوں میں پرفارم کرتی تھی'۔

ہادیہ ہاشمی اور حدیقہ کیانی کے ساتھ ویڈیو میں نئے گلوکار علی طارق بھی ہوں گے۔

ان کے گانے کی ویڈیو کی ہدایات شاہ زیب کی جانب سے دی جارہی ہیں اور ان کی میوزک ویڈیو 31 دسمبر کو ریلیز ہونے کو تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونو نگم بھی ننھی ہادیہ کی آواز کے سحر میں مبتلا

خیال رہے کہ رواں برس اگست میں بھارتی گلوکار سونو نگم نے سوشل میڈیا پر ننھی ہادیہ کی آواز میں گائے گانے 'بول ہو' کو شیئر کیا تھا اور گانے کی تعریف کی تھی۔

—فائل فوٹوز: فیس بک،اے ایف  پی
—فائل فوٹوز: فیس بک،اے ایف پی

انہوں نے کہا تھا کہ بہت دنوں بعد کوئی اچھی چیز سننے کو ملی ہے اور اس گانے نے میرے دل کو چھولیا ہے۔

سونو نگم نے مزید کہا تھا کہ میں تصور نہیں کیا تھا کہ ابھی بھی ایسا کام ہوسکتا ہے کہ جب کوئی گانا گارہا ہو انسان اسے سن کر پھوٹ پھوٹ کر روئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ گانا بہت زبردست ہے، سونو نگم نے ہادیہ اور سوچ بینڈ کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024