• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شیخوپورہ: سسرالی رشتہ داروں کے سامنے نوبیاہتا دلہن کا گینگ ریپ

شائع December 30, 2020
فاروق آباد صدر پولیس نے اس مقدمے میں 4 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا—تصویر: شٹراسٹاک
فاروق آباد صدر پولیس نے اس مقدمے میں 4 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا—تصویر: شٹراسٹاک

شیخوپورہ: فاروق آباد صدر پولیس تھانے کی حدود میں موجود کھیتوں میں 3 روز کی نوبیاہتا دلہن کا 3 افراد نے گینگ ریپ کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دلہن شادی کے ایک روز بعد ایلان والی گاؤں میں اپنے والدین کے گھر سے اپنی ساس اور 3 رشتہ داروں کے ہمراہ رکشے میں واپس آرہی تھی۔

رکشہ جب موٹروے پر انڈر پاس سے گزرا تو ماسک پہنے 3 افراد نے انہیں روکا اور رکشے میں سوار افراد سے موبائل فون اور زیورات چھیننے کے بعد دلہن کا گینگ ریپ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: خاتون، دو بیٹیوں اور بہو کا 'گینگ ریپ

ریپ کے بعد ملزمان نے خاتون کو اس کا موبائل فون واپس کردیا جبکہ رقم اور زیورات لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس نے ضلعی پولیس افسر کو سخت ایکشن لینے اور ریپسٹس کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

بعدازاں فاروق آباد صدر پولیس نے اس مقدمے میں نامزد 4 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا۔

گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کا ریپ

دوسری جانب فیصل آباد کے مرید والا پولیس تھانے کی حدود میں چک 192-جی بی میں ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کے گروہ نے ایک خاتون کا ریپ کردیا۔

ڈان اخبار کی ایک دوسری رپورٹ کے مطابق پولیس کو جمع کروائی گئی شکایت میں شکایت کنندہ شاہد نامی شخص نے کہا کہ 10 ڈاکوؤں کا گروہ دیوار پھلانگ کر ان کے گھر میں داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ دیا۔

مزید پڑھیں: لاہور: بیوٹیشن کا مبینہ گینگ ریپ، ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ

انہوں نے کہا کہ مجرمان ان کے گھر سے ہزاروں روپے مالیت کی نقدی، سونا کی اشیا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

شکایت گزار کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے ان کے گھر کی ایک خاتون کا دیگر افراد کی موجودگی میں گن پوائنٹ پر ریپ بھی کیا۔

پولیس نے ڈکیتی اور ریپ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

قبل ازیں رواں ماہ پنجاب کے ضلع لیہ میں ایک خاتون کی جانب سے پولیس میں شکایت کی گئی تھی کہ 9 افراد نے انہیں دو بیٹیوں اور بہو سمیت قید میں رکھا اور ریپ کا نشانہ بنایا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024