• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شہزادہ ہیری و میگھن مارکل کا پہلا پوڈکاسٹ شو ریلیز

شائع December 30, 2020
آڈیو پوسٹ کاڈ شو کا اختتام شاہی جوڑے کی بیٹے کی جانب سے سال نو کی مبارک باد سے ہوا—فائل فوٹو: اے پی
آڈیو پوسٹ کاڈ شو کا اختتام شاہی جوڑے کی بیٹے کی جانب سے سال نو کی مبارک باد سے ہوا—فائل فوٹو: اے پی

مارچ 2020 میں شاہی حیثیت سے دستبرداری کرنے والے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے پہلا پوڈ کاسٹ شو ریلیز کرکے میڈیا انڈسٹری میں باضابطہ انٹری دے دی۔

رواں ماہ دسمبر کے وسط میں میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے نے تصدیق کی تھی کہ سال کے اختتام سے قبل ہی شاہی جوڑے کا پہلا پوڈ کاسٹ شو ریلیز کردیا جائے گا۔

اور اب ان کے 34 منٹ دورانیے کے پہلے پوڈ کاسٹ شو کو ریلیز کردیا گیا، جس میں نہ صرف ان کے بیٹے آرچی کی آواز سنائی دی بلکہ دیگر کئی اہم شخصیات نے بھی شو میں شرکت کی۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق اسپاٹی فائے نے 29 دسمبر کو شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا خصوصی پوڈ کاسٹ شو جاری کیا۔

شاہی جوڑے کا جاری کیا گیا پہلا پوڈ کاسٹ شو 34 منٹ دورانیے پر مشتمل ہے، جس میں معروف موسیقار ایلٹن جان اور ٹینس اسٹار نائومی اوساکا سمیت سماجی رہنما اسٹیسی ابراہم نے بھی سال 2020 کے حوالے سے خصوصی پیغامات دیے۔

شاہی جوڑے کے پہلے شو کو 29 دسمبر کو جاری کیا گیا—فائل فوٹو: پریس ایسوسی ایشن
شاہی جوڑے کے پہلے شو کو 29 دسمبر کو جاری کیا گیا—فائل فوٹو: پریس ایسوسی ایشن

شاہی جوڑا کا پہلا آڈیو پوسٹ کاڈ شو جاری ہوتے ہی دنیا بھر میں وائرل ہوگیا اور ان کی تعریفیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری و میگھن مارکل 'اسپاٹی فائے' کیلئے پروگرام کریں گے

شو کے اختتام پر شاہی جوڑے کے ایک سالہ بیٹے آرچی نے دنیا کو نئے سال کی مبارک باد پیش کی، جس وجہ سے شو کی کافی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

ابھی واضح نہیں ہے کہ شاہی جوڑا اسپاٹی فائے کے لیے دیگر پوسٹ کاڈ شو کب جاری کرے گا، تاہم اب خیال کیا جا رہا کہ 2021 کی پہلی سہ ماہی سے ہیری اور میگھن مارکل باقاعدہ شوز جاری کرتے رہیں گے۔

'اسپاٹی فائے' پر پروگرام کرنے کے علاوہ برطانوی شاہی جوڑا جلد نیٹ فلیکس کے لیے دستاویزی فلمیں بنانے کا کام بھی شروع کرے گا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ شاہی جوڑا آئندہ سال سے فلمیں پروڈیوس کرنا شروع کردے گا۔

'اسپاٹی فائے' کو میوزک و پوڈ کاسٹ شوز کی بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ کا درجہ حاصل ہے، جس پر کئی زبانوں کے لاکھوں گانے موجود ہیں جب کہ اس ویب سائٹ پر کم از کم 15 لاکھ پوڈکاسٹ شوز بھی موجود ہیں۔

پوڈکاسٹ شو ڈیجیٹل پروگرام کو کہتے ہیں، یہ لفظ براڈکاسٹنگ اور آئی پوڈ سے لیے گئے الفاظ سے بنایا گیا ہے۔

پوڈکاسٹ ایسے ڈیجیٹل پروگرام کو کہتے ہیں جو نہ صرف آن لائن نشر کیا جاتا ہے بلکہ اسے ڈاؤن لوڈ کرکے ایک سے دوسری جگہ فائلز کی طرح منتقل کرکے بھی سنا جا سکتا ہے۔

حالیہ چند سال میں ہونے والے ریڈیو، ٹی وی، اسٹریمنگ ویب سائٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے شوز اور پروگرامات کو پوڈکاسٹ کہا جاتا ہے۔

ممکنہ طور پر دونوں آئندہ سال سے نیٹ فلیکس کے لیے فلمیں پروڈیوس کرنا شروع کردیں گے—فائل فوٹو: سسیکس انسٹاگرام
ممکنہ طور پر دونوں آئندہ سال سے نیٹ فلیکس کے لیے فلمیں پروڈیوس کرنا شروع کردیں گے—فائل فوٹو: سسیکس انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024