• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسلام آباد میں دو علیحدہ واقعات میں جرمن شہری اور فوجی قتل

شائع December 30, 2020
ڈکیتی مزاحمت کا واقعہ ایک 10 مرکز میں پیش آیا—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
ڈکیتی مزاحمت کا واقعہ ایک 10 مرکز میں پیش آیا—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 2 علیحدہ واقعات میں ایک جرمن شہری اور فوجی کو قتل کردیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ 49 سالہ نوئل میتھیاس ڈو ریگو عرف ابراہیم کو جی-10/4 میں ان کی رہائش گاہ کے قریب قتل کیا گیا۔

جرمن شہری اپنے گھر کی طرف جارہا تھا کہ جب ایک کار نے رہائش گاہ کے قریب انہیں روکا، جس کے بعد 2 افراد کار سے اترے اور اندھا دھند فارنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں جرمن شہری گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں: گھروں میں ڈکیتی، مزاحمت پر خاتون ڈاکٹر اور پولیس افسر کا گارڈ قتل

اس حوالے سے ایک پولیس افسر نے ڈان کو بتایا کہ جرمن شہری اور ان کے والدین پاکستان میں آباد تھے، ان کے پاس پاکستانی اوریجن کارڈ تھا جو 2019 میں جرمنی میں جاری ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے پاکستانی خاتون سے شادی کی تھی اور اسلام قبول کرلیا تھا۔

جرمن شہری اپنے والدین کے ساتھ جوہر ٹاؤن کراچی میں رہتا تھا جہاں سے وہ اور ان کی اہلیہ 2 ماہ قبل ہی اسلام آباد منتقل ہوئے تھے اور جی-10 میں اپنی سالی کے گھر میں رہ رہے تھے۔

افسر کا کہنا تھا کہ متاثرہ فرد کے پس منظر اور پیشے سے متعلق تفصیلات کے لیے اہل خانہ سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ایک اور واقعہ سے متعلق پولیس نے بتایا کہ ایف-10 مرکز میں دوران ڈکیتی ایک فوجی کو قتل کردیا گیا۔

نائیک ناصر اصغر اپنے دوستوں سے ملنے کے لیے ایک دکان میں گئے تھے کہ اس دوران وہاں 2 مسلح شخص داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر دکانداروں اور فوجی جوان سے نقدی لوٹنا شروع ہوگئے۔

اس موقع دکانداروں اور فوجی کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی اور گولی نائک ناصر کے کندھے پر لگی، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ادھر پولیس نے ایس ڈی پی او شالیمار ذوالفقار احمد کی نگرانی میں تحقیقات شروع کردیں اور ٹیم کو جائے وقوع سے ایک موبائل فون بھی ملا جو ڈکیتوں کا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے گولڑا میں 2 ڈکیتوں کے ٹھکانوں کا پتا لگایا اور انہیں گرفتار کرلیا۔

علاوہ ازیں ایک اور واقعے سے متعلق آل پاکستان ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدرامجد بلوچ نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ کرکے ایک دکاندار کو زخمی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ساڑھے چار کروڑ کی ڈکیتی، مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ 2 ڈکیت بکھاریوں کے روپ میں ایک جیویلری کی دکان میں داخل ہوئے، جہاں پر کام کرنے والے شخص نے انہیں باہر نکلنے کا کہا جس پر انہوں نے اسلحہ نکال لیا اور لوگوں کو بندوق کے زور پر دکان کے اندر رکھنے کی کوشش کی۔

تاہم انہوں نے بتایا کہ ڈکیتوں نے اس وقت فائرنگ کردی جب دکان کے مالک پستول نکالنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کار میں فرار ہونے سے قبل مسلح افراد نے دکان کے باہر کھڑے شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، جس کی شناخت ہمایوں کے نام سے ہوئی۔

مزید برآں انہوں نے بتایا کہ تاجروں نے اپنے کاروبار بند کرکے احتجاج کیا اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔


یہ خبر 30 دسمبر 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024