• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیوی فاسٹ باؤلر جیمیسن پر فہیم اشرف کی طرف گیند پھینکنے پر جرمانہ

شائع December 30, 2020
کائل جیمیسن پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی
کائل جیمیسن پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی
کائل جیمیسن پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی
کائل جیمیسن پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر کائل جیمیسَن پر پاکستانی بلے باز فہیم اشرف کی طرف جارحانہ اورخطرناک انداز میں گیند پھینکنے پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے بیان میں کہا کہ 25 سالہ باؤلر نے پیر کو پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کونسل کے قواعد و ضوابط کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کی۔

کائل جیمیسن نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور میچ ریفری جیف کرووے کی جانب سے تجویز کردہ جرمانے کو قبول کیا۔

آئی سی سی نے کہا کہ واقعہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب جیمیسن نے باؤلنگ کے بعد اپنی طرف آنے والی گیند پکڑی اور اسے تیز رفتاری سے فہیم اشرف کی جانب پھینکا، حالانکہ بلے باز اسٹمپس سے ہٹ کر لیکن کریز کے اندر ہی موجود تھے اور ان کا رن لینے کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹیسٹ: جیت کیلئے پاکستان کو 302 رنز، نیوزی لینڈ کو 7 وکٹیں درکار

بیان میں کہا گیا کہ کیوی فاسٹ باؤلر کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔

یہ دو سال کے عرصے میں کائل جیمیسن پر پہلا جرمانہ ہے۔

اگر کسی کھلاڑی دو سال کے عرصے میں چار یا زائد ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جائیں تو وہ معطلی پوائنٹس میں تبدیل ہوجاتے ہیں، جس کے باعث کھلاڑی پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنا لیے اور میچ جیتنے کے لیے اسے مزید 302 رنز درکار ہیں۔

سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024