• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جی جی حدید بھی کھانوں میں دیسی مصالحے استعمال کرتی ہیں؟

شائع December 29, 2020 اپ ڈیٹ December 30, 2020
فلسطینی نژاد ماڈل نے اپنی اسٹوری میں 15 ستمبر کو لی گئی تصویر شیئر کی تو مداح  حیران رہ گئے— فوٹو: جی جی حدید انسٹاگرام
فلسطینی نژاد ماڈل نے اپنی اسٹوری میں 15 ستمبر کو لی گئی تصویر شیئر کی تو مداح حیران رہ گئے— فوٹو: جی جی حدید انسٹاگرام

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل 25 سالہ جی جی حدید کے ہاں رواں برس ستمبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد ان کی بیٹی کے نام سے متعلق بھی انٹرنیٹ صارفین کافی پرجوش تھے۔

اور حال ہی میں انہوں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سال 2020 کے اختتام پر وائرل ہونے والے ٹرینڈ 'پوسٹ آ پکچر آف' میں ایک اسٹوری شیئر کی جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

'پوسٹ آ پکچر آف'نامی انسٹا چیلنج کے تحت صارفین اپنی اسٹوری میں وہ تصاویر شیئر کر رہے ہیں جو ان کے فالوورز کی جانب سے پوسٹ کرنے کا کہا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: زین ملک اور جی جی حدید کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اسی طرح جی جی حدید نے بھی چیلنج کے تحت ایک تصویر شیئر کی جس میں ان سے 15 ستمبر کی تصویر پوسٹ کرنے کا کہا گیا۔

تاہم جب جی جی حدید نے اپنی اسٹوری میں 15 ستمبر کو لی گئی تصویر شیئر کی تو اس نے مداحوں کو حیران کردیا اور ان کی اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

دراصل جی جی حدید نے انسٹا اسٹوری میں اپنے کچن کے ایک کیبنٹ کی تصویر شیئر کی جس میں مختلف مصالحہ جات جیسا کہ زیرہ، ہلدی، بیف اسٹیک، تندوری مصالحہ اور دیگر شامل تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ صارفین کی نظر سے کیبنٹ کی ایک جانب رکھا شان مصالحے کا ڈبا چھپا نہ رہ سکا اور وہ حیرت میں مبتلا ہوگئے کہ فلسطینی نژاد ماڈل دیسی مصالحوں کے ساتھ ساتھ پاکستان میں عام مصالحے بھی کھانے میں استعمال کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جی جی حدید نے اُمید سے ہونے کی تصدیق کردی

جی جی حدید نے اپنی اسٹوری میں 15 ستمبر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حمل کے دوران ان مصالحہ جات کا استعمال کرتی تھیں اور انہوں نے خود کو 'سائیکو' بھی کہا۔

امریکی سپر ماڈل کی یہ اسٹوری تیزی سے وائرل ہوئی اور سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

مائشا دی اسٹالین نامی صارف نے لکھا گرم مصالحہ، تندوری مصالحہ۔

مے بی: ثمن نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ جی جی حدید نے اپنی ایک تصویر میں جنوبی ایشیائی افراد نے اتنا کام کرلیا جتنا پریانکا نے اپنے پورے میں کیریئر میں کیا۔

انہوں نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں واضح کیا کہ یہ مذاق ہے اس پر غصہ نہ ہوں۔

فیرب نامی صارف نے لکھا کہ جب جی جی حدید کے مصالحوں کے کیپٹن نے جنوبی ایشا کی نمائندگی کی جو ان سے زیادہ ہولی وڈ میں نہیں کرے گا۔

مدیحہ نامی صارف نے لکھا کہ جی جی حدید شان مصالحے کی فین ہیں۔

وائے نامی صارف نے لکھا کہ یہ معلوم ہوا ہے کہ جی جی بھی شان مصالحے کی فین ہیں۔

یونس نامی ٹوئٹر ہینڈلر نے کہا کہ اس مرتبہ رمضان میں آنے والے اشتہار میں جی جی حدید کو آنا چاہیے۔

حمنہ نامی صارف نے لکھا کہ انہوں نے مختصر مدت کے لیے استعمال کرنے پر خود کو سائیکو کہا، ہم تو روز استعمال کرتے ہیں۔

حارث خان نامی صارف نے کہا کہ گوروں نے دیسیز کے لیے منظوری دے دی۔

ڈیڈلی ڈورےمون نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ اب ہمیں انتظار ہے کہ شان مصالحہ اس نئے اشتہار کے ساتھ آئے کہ جی جی کا بھروسہ صرف شان۔

تبصرے (1) بند ہیں

علی Dec 30, 2020 02:54am
یہ ہے پروڈکٹ کو کمال۔ اگر پروڈکٹ اچھی ہوگی تو ساری دنیا استعمال کرے گی۔ شان مصالحہ نا صرف بھتہ اچھی پروڈکٹ ہے بلکہ مارکیٹنگ میں بھی اعلا ہے۔ پاکستان کو اور بھی زیادہ پروڈکٹس چاھیے شان مصالحہ جیسی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024